🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

99. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا بأس بالجلوس عليها
درندوں کی کھالوں پر بیٹھنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37577 ترقیم الشثری: -- 39181
٣٩١٨١ - حدثنا حفص عن ابن جريج عن عطاء قال: فإن النبي ﷺ يخطب فقال للناس:"اجلسوا"، فسمعه عبد الله بن مسعود وهو على الباب فجلس فقال:"يا عبد الله، ادخل" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عطاء تابعي.
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: بیٹھ جاؤ! حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بات سُنی۔ اس وقت وہ دروازہ پر تھے۔ تو وہ بیٹھ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ اے عبد اللہ! اندر آ جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39181]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39181، ترقيم محمد عوامة 37577)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37578 ترقیم الشثری: -- 39182
٣٩١٨٢ - حدثنا عيسى بن يونس عن إسماعيل عن قيس قال: جاء ابي والنبي ﷺ (١) يخطب، فقام بين يديه في الشمس، فامر به فحول إلى الظل (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، هـ]: ﵇.
(٢) مرسل؛ قيس تابعي، وأخرجه أحمد (١٥٥١٧)، وأبو داود (٤٨٢٢)، وابن خزيمة (١٤٥٣)، وابن حبان (٢٨٠٠)، والحاكم ٤/ ٢٧١، والبخاري في الأدب المفرد (١١٧٤)، والطيالسي (١٢٩٨)، والدولابي ١/ ٢٤، والمزي ٣٣/ ٢١٩.

حضرت قیس فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ میرے والد حاضر ہوئے۔ تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سورج میں ہی کھڑے ہوگئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے بارے میں حکم دیا تو انہیں سایہ کی طرف منتقل کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39182]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39182، ترقيم محمد عوامة 37578)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37579 ترقیم الشثری: -- 39183
٣٩١٨٣ - حدثنا شريك عن جابر عن عامر قال: إن كانوا (ليسلمون) (١) على الإمام وهو على المنبر فيرد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (يسلمون).
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ لوگ امام کو سلام کرتے تھے جبکہ وہ منبر پر ہوتا تھا۔ اور امام جواب بھی دیتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39183]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39183، ترقيم محمد عوامة 37579)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37580 ترقیم الشثری: -- 39184
٣٩١٨٤ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن خالد عن ابن سيرين قال: كانوا يستاذنون الإمام وهو على المنبر، فلما كان زياد وكثر ذلك قال: من وضع يده على انفه فهو إذنه.
حضرت ابن سیرین روایت کرتے ہیں کہ لوگ امام سے اجازت طلب کرتے تھے درانحالہک امام منبر پر ہوتا تھا۔ پس جب زیاد خلیفہ تھا اور یہ استئندان کثرت سے ہونے لگا تو زیاد نے کہا۔ جو شخص اپنا ہاتھ اپنے ناک پر رکھ لے تو یہ اس کو اجازت (کے قائم مقام) ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39184]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39184، ترقيم محمد عوامة 37580)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37581 ترقیم الشثری: -- 39185
٣٩١٨٥ - حدثنا حفص عن الاعمش عن ابي سفيان عن جابر قال: جاء سليك الغطفاني والنبي ﷺ يخطب يوم الجمعة، فقال له:"صليت؟" قال: لا، قال:"صل ركعتين تجوز فيهما" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو سفيان صدوق، وأخرجه مسلم (٨٧٥)، وأحمد (١٤٤٠٥)، وأصله عند البخاري (٩٣١).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت سلیک غطفانی تشریف لائے جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے پوچھا۔ تم نے نماز پڑھی ہے؟ انہوں نے عرض کیا۔ نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دو رکعتیں تخفیف کے ساتھ پڑھ لو۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: امام اپنے خطبہ کے دوران کسی سے گفتگو نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39185]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39185، ترقيم محمد عوامة 37581)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں