🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

106. (وذكروا) أن أبا حنيفة قال: لا يصليها (ولا يقضيها)
ظہر سے پہلے والی چار رکعات پڑھنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37610 ترقیم الشثری: -- 39214
٣٩٢١٤ - حدثنا شبابة بن سوار عن ليث بن سعد عن ابن شهاب عن عبد الرحمن بن كعب بن مالك ان جابر بن عبد الله اخبره ان النبي ﷺ كان يجمع بين الرجلين من قتلى احد في قبر واحد، وامر بدفنهم بدمائهم، ولم يصل عليهم ولم يغسلوا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٣٤٣)، وأبو داود (٣١٣١٨).
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احد کے شہداء کو ایک قبر میں دو دو کو جمع فرمایا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو ان کے خون سمیت دفن کرنے کا حکم ارشاد فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پر جنازہ نہیں پڑھایا۔ اور نہ ہی ان کو غسل دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39214]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39214، ترقيم محمد عوامة 37610)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37611 ترقیم الشثری: -- 39215
٣٩٢١٥ - حدثنا عبيد الله بن موسى عن اسامة بن زيد (عن الزهري) (١) عن انس قال: لما كان يوم احد مر النبي ﷺ بحمزة وقد جدع ومثل به، فقال:"لولا ان تجد صفية لتركته حتى يحشره الله من بطون السباع والطير"، ولم يصل على احد من الشهداء وقال:"انا شهيد عليكم اليوم" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) معلول؛ غلط فيه أسامة، وغيره ويرويه كالذي قبله، وأخرجه أحمد (١٢٣٠٠)، وأبو داود (٣١٣٦)، والترمذي (١٠١٦)، والحاكم ١/ ٣٦٥، وابن سعد ٣/ ١٤، والشافعي ١/ ٢٠٤، والطحاوي ١/ ٥٠٢، والدارقطني ٤/ ١١٦، وعبد بن حميد (١١٦٤)، وأبو يعلى (٣٥٦٨)، وأبو نعيم في الحلية ٩/ ٢٢٦، والطبراني (٢٩٣٨)، والبيهقي ٤/ ١٠.

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب احد کا دن تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت حمزہ کے پاس سے گزرے اور ان کے ناک کو کاٹ دیا گیا تھا اور ان کو مثلہ بنادیا گیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ بات نہ ہوتی کہ (ان کو) صفیہ پالے گی تو میں ان کو (یونہی) چھوڑ دیتا یہاں تک کہ اللہ پاک ان کو درندوں اور پرندوں کے پیٹوں سے جمع فرماتے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شہداء میں سے کسی پر جنازہ نہیں پڑھایا۔ اور فرمایا: میں آج تم پر گواہ ہوں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: شہید پر جنازہ پڑھا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39215]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39215، ترقيم محمد عوامة 37611)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں