🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

111. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا ينضحه ولا يزيده الماء إلا (شرا)
کپڑے میں مذی اور احتلام کے اثر کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37638 ترقیم الشثری: -- 39242
٣٩٢٤٢ - حدثنا حفص بن غياث عن الاعمش عن ابي سفيان عن جابر قال: جاء سليك الغطفاني والنبي ﷺ يخطب يوم (جمعة) (١) ، فقال له:"صليت؟" قال: لا، قال:"صل ركعتين تجوز فيهما" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (الجمعة).
(٢) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه مسلم (٨٧٥)، وأحمد (١٤٤٠٥)، وأصله في البخاري (٩٣٠).

حضرت جابر بیان فرماتے ہیں کہ سلیک غطفانی حاضر ہوئے درآنحالیکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرما رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے پوچھا: تم نے نماز پڑھی ہے؟ انہوں نے عرض کیا۔ نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دو رکعات پڑھو اور ان میں تخفیف کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39242]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39242، ترقيم محمد عوامة 37638)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37639 ترقیم الشثری: -- 39243
٣٩٢٤٣ - حدثنا وكيع عن عمران عن ابي مجلز قال: إذا جئت يوم الجمعة (و) (١) الإمام يخطب فإن شئت صليت ركعتين، وإن شئت جلست.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
حضرت ابی مجلز سے منقول ہے کہ جب تم جمعہ کے دن آؤ اور امام خطبہ دے رہا ہو تو اگر تم چاہو تو دو رکعات پڑھ لو اور اگر چاہو تو بیٹھ جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39243]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39243، ترقيم محمد عوامة 37639)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37640 ترقیم الشثری: -- 39244
٣٩٢٤٤ - حدثنا ازهر عن ابن عون قال: كان الحسن يجيء والإمام يخطب فيصلي ركعتين.
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت حسن تشریف لائے جب کہ امام خطبہ دے رہا ہوتا تھا تو وہ دو رکعات نماز ادا کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39244]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39244، ترقيم محمد عوامة 37640)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37641 ترقیم الشثری: -- 39245
٣٩٢٤٥ - حدثنا هشيم اخبرنا منصور و (ابو) (١) (حرة) (٢) ويونس عن الحسن قال: جاء سليك الغطفاني والنبي ﷺ يخطب يوم الجمعة ولم يكن صلى الركعتين، فامره النبي ان يصلي ركعتين يتجوز فيهما (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (أبي).
(٢) في [س]: (لعرة).
(٣) مرسل؛ الحسن تابعي.

حضرت حسن فرماتے ہیں کہ سلیک غطفانی آئے جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے روز خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ انہوں نے دو رکعات ادا نہیں کی تھیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو حکم فرمایا کہ وہ دو رکعات پڑھیں اور ان میں تخفیف کریں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: (دوران خطبہ) نماز نہیں پڑھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39245]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39245، ترقيم محمد عوامة 37641)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں