🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

8. إسلام أبي بكر ﵁
سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کا اسلام لانا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37738 ترقیم الشثری: -- 39343
٣٩٣٤٣ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا وكيع بن الجراح قال: حدثنا شعبة عن عمرو بن مرة قال: اتيت إبراهيم فسالته فقال: اول من اسلم ابو بكر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق، ي].
(٢) مرسل؛ إبراهيم النخعي تابعي، أخرجه الترمذي (٣٧٣٥)، وأحمد في العلل ٢/ ٢٥٣ وفي فضائل الصحابة (٢٦٥)، وابن عساكر ٣٠/ ٤٣، وابن الأثير في أسد الغابة ٤/ ١٠٢، والخلال في السنة (٥٢٢).٤ والآجري في الشريعة (١٢٥٢)، وابن جرير في التاريخ ١/ ٥٤٠.

حضرت عمرو بن مرہ روایت کرتے ہیں کہ میں ابراہیم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے ان سے پوچھا؟ تو انہوں نے جواب دیا۔ سب سے پہلے ابوبکر اسلام لائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39343]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39343، ترقيم محمد عوامة 37738)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37739 ترقیم الشثری: -- 39344
٣٩٣٤٤ - حدثنا شيخ لنا قال: اخبرنا مجالد عن عامر قال: سالت -او سئل- ابن عباس اي الناس كان اول إسلاما؟ فقال: اما سمعت قول حسان بن ثابت: إذا تذكرت شجوا من اخي ثقة … فاذكر اخاك ابا بكر بما فعلا خير البرية اتقاها واعدلها … (إلا) (١) النبي واوفاها بما حملا والثاني التالي المحمود مشهده … واول الناس منهم صدق الرسلا (٢)

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (إلى).
(٢) مجهول؛ لإبهام شيخ المؤلف، وأخرجه الحاكم ٣/ ٦٤، وابن جرير في التاريخ ١/ ٥٣٩، وابن عساكر ٣٠/ ٤١، والثعلبي في التفسير ٥/ ٨٥، والبيهقي ٦/ ٣٦٩، والطبراني (١٢٥٦٢)، وابن البخاري في المشيخة ٢/ ١٤٥٧، ويعقوب في المعرفة ٣/ ٢٨٣، والخطيب في تاريخ بغداد ١٤/ ٥١، وابن الأثير في أسد الغابة ٣/ ٣١٩، وعبد اللَّه بن أحمد في فضائل الصحابة (١٠٣)، والدينوري في المجالسة (٦٢٥)، والآجري في الشريعة (١٢٤٥).

حضرت عامر روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: یا فرمایا: ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا: کہ لوگوں میں سے سب سے پہلے اسلام کون لایا تھا؟ انہوں نے جواب دیا۔ کیا تم نے حسان بن ثابت کا قول نہیں سُنا۔: جب تجھے اپنے معتمد بھائی سے پہنچا ہو اغم یاد آئے۔ تو تُو اپنے بھائی ابوبکر کے کئے ہوئے کو یاد کرنا۔ جو کہ مخلوق میں سے بہترین، سب سے بڑا متقی اور عادل ہے۔ سوائے نبی کے، اور اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے والا ہے۔ اور دوسرا (صاحب ایمان) پیروکار ہے، اور اس کی گواہی پسندیدہ ہے۔ اور لوگوں مں ر سے سب سے پہلے رسول کی تصدیق کرنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39344]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39344، ترقيم محمد عوامة 37739)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37740 ترقیم الشثری: -- 39345
٣٩٣٤٥ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا هشام بن عروة قال: اخبرني ابي قال: اسلم ابو بكر يوم اسلم وله اربعون الف درهم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ق].
(٢) مرسل؛ عروة تابعي.

حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ جس دن حضرت ابوبکر اسلام لائے تو ان کے پاس چالیس ہزار درہم تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39345]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39345، ترقيم محمد عوامة 37740)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37741 ترقیم الشثری: -- 39346
٣٩٣٤٦ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: اول من اظهر الإسلام سبعة: رسول الله ﷺ وابو بكر وبلال وخباب وصهيب وعمار (وسمية) (١) ام عمار، فاما رسول الله ﷺ فمنعه عمه، واما ابو بكر فمنعه قومه، واخذ الآخرون فالبسوا ادراع الحديد ثم صهروهم في الشمس حتى بلغ الجهد منهم كل مبلغ، فاعطوهم ما سالوا، فجاء إلى كل رجل منهم قومه بانطاع الادم فيها الماء فالقوهم فيها ثم حملوا بجوانبه إلا بلال، فلما كان (العشي) (٢) جاء ابو جهل فجعل يشتم سمية ويرفث: ثم طعنها فقتلها فهي اول شهيد استشهد في الإسلام إلا (بلال) (٣) ، فإنه هانت عليه نفسه في الله حتى ملوا فجعلوا في عنقه حبلا ثم امروا صبيانهم فاشتدوا به بين اخشبي مكة وجعل يقول: احد احد (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (وسميت).
(٢) في [ب]: (العشا).
(٣) في [ق]: (بلالًا).
(٤) مرسل؛ مجاهد تابعي، وأخرجه أحمد في فضائل الصحابة (٢٨٢)، وابن سعد في الطبقات ٣/ ٢٣٣، وأبو عروبة في الأوائل (٥٨)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١٤٠، وابن عساكر ٢٤/ ٢٢٠، وابن أبي خيثمة في أخبار المكيين (٦٦)، وابن الأثير في أسد الغابة ٣/ ٣٩.

حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ شروع میں اسلام کا اظہار کرنے والے سات لوگ تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ابوبکر، حضرت بلال، حضرت خباب، حضرت صہیب، حضرت عمار، ام عمار حضرت سمیہ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے (کفار کے لئے) ان کے چچا مانع بن گئے اور حضرت ابوبکر کی طرف سے (کفار کے لئے) ان کی قوم مانع بن گئی اور دیگر لوگ پکڑ لئے گئے اور انہیں لوہے کی قمیصیں پہنائی گئیں۔ پھر کفار نے ان کو سورج میں تپنے کے لئے چھوڑ دیا۔ حتی کہ ان کی مشقت انتہا درجہ کو پہنچ گئی تو انہوں نے سوال کیا ان کے سوال کو پورا کردیا۔ پس ان میں سے ہر آدمی کی قوم اس کے پاس آئی جس میں پانی تھا اور انہیں اس میں ڈال دیا۔ پھر اس کی اطراف سے اٹھا لیا۔ سوائے حضرت بلال کے۔ پھر جب رات ہوئی تو ابو جہل آیا اور حضرت سمیّہ کو سبّ و شتم کرنے لگا پھر ابو جہل نے ان کو نیزہ مارا اور قتل کردیا۔ پس یہ اسلام میں شہید ہونے والی پہلی شہیدہ ہیں۔ سو حضرت بلال نے اپنی جان کو اللہ کے لئے بےوقعت سمجھ لیا۔ یہاں تک کہ مشرکین بےتاب ہوگئے اور انہوں نے آپ کی گردن میں رسی ڈال دی پھر مشرکین نے اپنے بچوں کو حکم دیا اور انہوں نے حضرت بلال کو مکہ کے پہاڑوں کے درمیان گھسیٹنا شروع کیا۔ اور حضرت بلال نے احدٌ احدٌ کہنا شروع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39346]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39346، ترقيم محمد عوامة 37741)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37742 ترقیم الشثری: -- 39347
٣٩٣٤٧ - حدثنا ابن عيينة عن منصور عن مجاهد مثله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ مجاهد تابعي، وانظر: ما قبله.
حضرت مجاہد سے بھی ایسی روایت منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39347]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39347، ترقيم محمد عوامة 37742)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37743 ترقیم الشثری: -- 39348
٣٩٣٤٨ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: اعطوهم ما سالوا ⦗٣٨٢⦘ إلا (خباب) (١) ، فجعلوا يلصقون ظهره بالرضف حتى ذهب ماء (متنيه) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ق]: (خبابًا).
(٢) في [أ، ب]: (منتيه)، وفي [س]: (متينه).
(٣) مرسل؛ الشعبي تابعي.

حضرت شعبی کہتے ہیں کہ حضرت خباب کے سوا باقی نے جو سوال کیا اس کو انہوں نے پورا کردیا۔ تو مشرکین نے حضرت خباب کی پشت کو گرم پتھروں پر رکھ دیا یہاں تک کہ ان کی کمر کا پانی ختم ہوگیا۔ (شاید کمر کی چربی کا پگھلنا مراد ہے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39348]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39348، ترقيم محمد عوامة 37743)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37744 ترقیم الشثری: -- 39349
٣٩٣٤٩ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن إسماعيل عن قيس قال: اشترى ابو بكر -يعني بلالا- بخمسة (اواقي) (١) وهو مدفون بالحجارة، قالوا: لو (ابيت) (٢) إلا اوقية (لبعنا له) (٣) فقال: لو (ابيتم) (٤) إلا مائة اوقية لاخذته (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ق]: (أواق).
(٢) في [أ، ب]: (أتيت).
(٣) في [أ، ب]: (لبغلناكه)، وفي [ي]: (لبعناكه).
(٤) في [أ، ب]: (أتيت).
(٥) مرسل؛ قيس تابعي.

حضرت قیس کہتے ہیں کہ ابوبکر نے حضرت بلال کو پانچ اوقیہ کے عوض خریدا جبکہ وہ پتھروں کے نیچے دبے ہوئے تھے۔ مشرکین نے کہا کہ اگر آپ اس کو ایک اوقیہ پر خریدنے کے لئے تیار ہوجائیں تو ہم (تب بھی) یہ آپ کو بیچ دیں گے۔ حضرت ابوبکر نے فرمایا: اگر تم سو اوقیہ پر بیچنے کے لئے تیار ہو جاؤ تو میں (تب بھی) ا س کو خریدوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39349]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39349، ترقيم محمد عوامة 37744)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37745 ترقیم الشثری: -- 39350
٣٩٣٥٠ - حدثنا سفيان عن مسعر عن قيس عن طارق بن شهاب قال: كان خباب من المهاجرين وكان ممن يعذب في الله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ طارق تابعي.
حضرت طارق بن شہاب سے روایت ہے کہ حضرت خباب مہاجرین میں سے تھے اور ان افراد میں سے تھے جنہیں اللہ کے لئے عذاب دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39350]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39350، ترقيم محمد عوامة 37745)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37746 ترقیم الشثری: -- 39351
٣٩٣٥١ - حدثنا ابن فضيل عن ابيه قال: سمعت كردوسا يقول: إلا ان خباب ابن الارت اسلم (سادس) (١) ستة، كان له سدس من الإسلام (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سادسة).
(٢) مرسل؛ كردوس من تابعي التابعين.

ابن فضیل اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے کردوس کو کہتے سُنا کہ حضرت خباب بن الارت چھٹے نمبر پر اسلام لائے اور آپ کا اسلام میں چھٹا حصہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39351]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39351، ترقيم محمد عوامة 37746)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37747 ترقیم الشثری: -- 39352
٣٩٣٥٢ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابي إسحاق عن ابي ليلى الكندي قال: جاء خباب إلى عمر فقال: ادنه، فما احد احق بهذا المجلس منك إلا عمار، قال: فجعل خباب يريه آثارا في ظهره مما عذبه المشركون (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ لم يثبت سماع أبي ليلى من عمر، أخرجه ابن ماجه (١٥٣)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٣٥٩، وابن سعد في الطبقات ٣/ ١٦٥، وأحمد في فضائل الصحابة (١٥٩٦).
حضرت ابو لیلیٰ کندی کہتے ہیں کہ حضرت خباب، حضرت عمر کے پاس تشریف لائے تو حضرت عمر نے فرمایا: قریب ہوجائیے کیونکہ میں اس نشست کا آپ سے زیادہ حق دار حضرت عمار کے سوا کسی کو نہیں پاتا۔ راوی کہتے ہیں: پس حضرت خباب حضرت عمر کو مشرکین کی طرف سے دیئے گئے عذاب کے اپنی پشت پر اثرات دکھانے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39352]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39352، ترقيم محمد عوامة 37747)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں