🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

15. إسلام عبد الله بن مسعود ﵁
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37757 ترقیم الشثری: -- 39362
٣٩٣٦٢ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا محمد بن ابي عبيدة قال: حدثني ابي عن الاعمش عن القاسم بن عبد الرحمن عن ابيه قال: قال عبد الله: لقد رايتني سادس ستة ما على ظهر الارض مسلم غيرنا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، س، ق].
(٢) صحيح؛ أخرجه ابن حبان (٧٠٦٢)، والحاكم ٣/ ٣١٣، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٣٨)، والطبراني (٨٤٠٦)، والبزار (١٩٨٧)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١٢٦، وابن عساكر ٣٣/ ٦٨.

حضرت قاسم بن عبد الرحمان اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں تحقیق میں نے خود کو چھ میں چھٹا دیکھا ہے۔ زمین کی پشت پر ہمارے سوا کوئی مسلمان ظاہر نہیں ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39362]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39362، ترقيم محمد عوامة 37757)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37758 ترقیم الشثری: -- 39363
٣٩٣٦٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن (عبد الرحمن) (١) بن عتبة عن القاسم بن عبد الرحمن قال: كان اول من افشى القرآن بمكة من في رسول الله ﷺ عبد الله بن مسعود، واول من بنى مسجدا يصلى فيه عمار بن (ياسر) (٢) ، واول من اذن بلال، واول من رمى بسهم في سبيل الله (سعد) (٣) بن مالك، واول من قتل من المسلمين مهجع، واول من عدا به فرسه في سبيل الله المقداد، واول حي ادى الصدقة من قبل انفسهم بنو عذرة، واول حي (الفوا) (٤) مع رسول الله ﷺ (جهينة) (٥) (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ع، هـ، ي]: (عبد اللَّه)، والتصويب من ١٤/ ٧٩ من المصنف برقم [٣٨٥٢٩].
(٢) في [هـ]: (يسار).
(٣) في [هـ]: (سعيد).
(٤) في [أ، ب، جـ، س]: (ألقوا).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) مرسل؛ القاسم تابعي، وأخرجه الطبراني في الكبير (٨٩٦١)، وفي الأوائل (٨٨) وابن عساكر ٤٣/ ٣٧٩.

حضرت قاسم بن عبد الرحمان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ مبارک سے سب سے پہلے جس نے مکہ میں قرآن پھیلایا وہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے۔ اور سب سے پہلے جس نے مسجد بنائی جس میں نماز پڑھی گئی وہ عمار بن یاسر تھے۔ اور سب سے پہلے جس نے اذان دی وہ حضرت بلال تھے۔ اور سب سے پہلے جس نے راہ خدا میں تیر پھینکا وہ سعد بن مالک تھے۔ اور سب سے پہلے مسلمانوں میں سے جس کو قتل کیا گیا وہ حضرت مہجع تھے۔ اور سب سے پہلے جس شخص نے راہ خدا میں اپنا گھوڑا دوڑایا ہے وہ حضرت مقداد تھے۔ اور سب سے پہلے جس قبیلہ نے اپنی جانوں کی طرف سے صدقہ دیا وہ بنو عذرہ تھا۔ اور سب سے پہلے جو قبیلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مؤلَّف (ساتھ ملا) ہوا وہ جہینہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39363]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39363، ترقيم محمد عوامة 37758)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں