مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
16. أمر زيد بن حارثة ﵁
سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے معاملہ کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37759 ترقیم الشثری: -- 39364
٣٩٣٦٤ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا ابو اسامة قال: (حدثنا) (٢) عبد الملك قال: (حدثنا) (٣) ابو فزارة قال: ابصر النبي ﷺ زيد بن حارثة (غلاما) (٤) ذا (ذؤابة) (٥) قد اوقفه قومه بالبطحاء يبيعونه، فاتى خديجة فقال:"رايت غلاما بالبطحاء (قد) (٦) اوقفوه ليبيعوه ولو كان لي ثمنه لاشتريته"، قالت: وكم ثمنه؟ قال:"سبعمائة"، قالت: خذ سبعمائة واذهب فاشتره، فاشتراه فجاء به إليها قال:"اما إنه لو كان لي لاعتقته"، قالت: فهو لك فاعتقه (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق، ي].
(٢) في [ي]: (ابن).
(٣) في [ي]: (ابن).
(٤) سقط من: [س].
(٥) في [أ، ب]: (ذؤبة).
(٦) في [أ، ب، ق]: (وقد).
(٧) مرسل؛ أبو فزارة راشد بن كيسان تابعي، وأخرجه ابن عساكر ١٤/ ٣٥٢.
حضرت ابو فزارہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زید بن حارثہ کو زلفوں والے غلام کی حالت میں دیکھا جبکہ ان کو ان کی قوم نے بطحاء میں فروخت کرنے کے لئے کھڑا کیا ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت خدیجہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: میں نے بطحاء میں ایک غلام کو دیکھا ہے جس کو لوگوں نے فروخت کرنے کے لئے کھڑا کیا ہے۔ اگر میرے پاس اس کی قیمت ہوتی تو میں اس کو خرید لیتا۔ حضرت خدیجہ نے عرض کیا۔ اس کی قیمت کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سات سو۔ حضرت خدیجہ نے کہا: سات سو لے لیں اور جائیں اس کو خرید لیں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو خرید لیا اور اس کو لے کر حضرت خدیجہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا۔ بات یہ ہے کہ اگر یہ میرا ہوتا تو میں اس کو آزاد کردیتا۔ حضرت خدیجہ نے عرض کیا۔ یہ غلام آپ کا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو آزاد کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39364]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39364، ترقيم محمد عوامة 37759)