الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
18. بَابُ نَهْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقُومَ الْإِمَامُ فَوْقَ شَيْءٍ وَالنَّاسُ خَلْفَهُ
باب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اس بات سے منع کرنا کہ امام کسی چیز کے اوپرکھڑاہو اور لوگ اس سے پیچھے ہوں
ترقیم العلمیہ : 1858 ترقیم الرسالہ : -- 1881
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَسَدٍ الْهَرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ نَصْرٍ الْمُؤَدِّبُ ، ثنا سَلامُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثنا عُمَرُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اجْعَلُوا أَئِمَّتَكُمْ خِيَارَكُمْ، فَإِنَّهُمْ وَفْدُكُمْ فِيمَا بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" . هَذَا عِنْدِي هُوَ عُمَرُ بْنُ يَزِيدَ قَاضِي الْمَدَائِنِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اپنے بہترین لوگوں کو اپنا امام بناؤ، کیونکہ وہ تمہارے اور تمہارے پروردگار کے درمیان نمائندے کی حیثیت رکھتے ہیں۔“ (امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) میرے نزدیک اس سند میں مذکور عمر نامی راوی، مدائن کے قاضی عمر بن یزید ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1881]
ترقیم العلمیہ: 1858
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1882،»
ترقیم العلمیہ : 1859 ترقیم الرسالہ : -- 1882
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَاسِطِيُّ زَحْمَوَيْهِ، ثنا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الطُّفَيْلِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هَمَّامٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقُومَ الإِمَامُ فَوْقَ شَيْءٍ وَالنَّاسُ خَلْفَهُ"، يَعْنِي أَسْفَلَ مِنْهُ . لَمْ يَرْوِهِ غَيْرُ زِيَادٍ الْبَكَّاءِ، وَلَمْ يَرْوِهِ غَيْرُ هَمَّامٍ فِيمَا نَعْلَمُ.
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ امام کسی چیز کے اوپر کھڑا ہو اور لوگ اس سے پیچھے موجود ہوں، راوی کہتے ہیں: یعنی اس سے نیچے زمین پر موجود ہوں۔ (امام دارقطنی فرماتے ہیں:) اس روایت کو صرف زیاد البکاء نے نقل کیا ہے اور ہمارے علم کے مطابق اسے (سیدنا ابومسعود سے) صرف ہمام نے روایت کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1882]
ترقیم العلمیہ: 1859
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 5012، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1883، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 777»
«قال الدارقطني: إسناد غير ثابت، سنن الدارقطني: (2 / 464) برقم: (1882 / 2)»
«قال الدارقطني: إسناد غير ثابت، سنن الدارقطني: (2 / 464) برقم: (1882 / 2)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف