سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
13. مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا
باب: صفا و مروہ اور ان کے درمیان سعی کا بیان
ترقیم العلمیہ : 2553 ترقیم الرسالہ : -- 2587
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: نا هشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، يُحَدِّثُ عَنْ وَاصِلٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، قَالَتْ:" كُنْتُ فِي خَوْخَةٍ لِي، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَرَأَيْتُهُ إِذَا أَتَى عَلَى بَطْنِ الْوَادِي يَسْعَى" .
صفیہ بنت شیبہ بیان کرتی ہیں: میں اپنی کھڑکی میں کھڑی ہوئی تھی، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو صفا اور مروہ کے درمیان دیکھا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نشیب میں تشریف لائے، تو دوڑ پڑے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2587]
ترقیم العلمیہ: 2553
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2764، 2765، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7036، 7037، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2983، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 3960، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2987، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2582، 2583، 2584، 2585، 2586، 2587، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27921»
ترقیم العلمیہ : 2554 ترقیم الرسالہ : -- 2588
نا نا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نا مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ ، نا يَحْيَى الْجَارِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ" فِي الأَصْلَعِ يَمُرُّ الْمُوسَى عَلَى رَأْسِهِ" .
نافع، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا گنجے شخص کے بارے میں یہ فرمان نقل کرتے ہیں: اس کے سر پر استرا پھر جائے گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2588]
ترقیم العلمیہ: 2554
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 9497، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2588، 2589، 2590، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 13803»
ترقیم العلمیہ : 2555 ترقیم الرسالہ : -- 2589
نا نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ، نا أَبُو أُمَيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ رَوْحٍ ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ سَعِيدٍ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ فِي الأَصْلَعِ:" يَمُرُّ الْمُوسَى عَلَى رَأْسِهِ" . قَالَ عَبْدُ الْكَرِيمِ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِي رَفَعَهُ مَرَّةً إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَرَّةً لَمْ يَرْفَعْهُ.
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے گنجے شخص کے بارے میں یہ بات فرمائی ہے: اس کے سر پر استرا پھیرا جائے گا۔ عبدالکریم نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے، میری تحریر میں یہ بات موجود ہے، ایک مرتبہ راوی نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے اور ایک مرتبہ مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2589]
ترقیم العلمیہ: 2555
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 9497، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2588، 2589، 2590، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 13803»
ترقیم العلمیہ : 2556 ترقیم الرسالہ : -- 2590
نا ابْنُ مَخْلَدٍ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا قرَادٌ، وَثنا الصَّغَانِيُّ، وَنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ الْحَفَرِيُّ، وَابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، قَالُوا: نا عبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، مِثْلَهُ مَوْقُوفًا.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے موقوف روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2590]
ترقیم العلمیہ: 2556
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 9497، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2588، 2589، 2590، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 13803»
ترقیم العلمیہ : 2557 ترقیم الرسالہ : -- 2591
نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، نا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، نا أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ أَهَلَّ بِالْعُمْرَةِ فَلَمَّا أَتَى ذَا الْحُلَيْفَةِ، قَالَ:" مَا أَمْرُهُمَا إِلا وَاحِدٌ أُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ أَدْخَلْتُ الْحَجَّ عَلَى الْعُمْرَةِ، فَطَافَ لَهُمَا طَوَافًا وَاحِدًا، وَسَعَى لَهُمَا سَعْيًا وَاحِدًا، وَقَالَ: هَكَذَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ انہوں نے عمرے کا احرام باندھا، جب ذو الحلیفہ پہنچے، تو بولے: ان دونوں کا معاملہ ایک سا ہے، میں تم لوگوں کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اپنے عمرے کے ساتھ حج کو بھی شامل کر لیا، پھر سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ان دونوں کے لیے ایک ہی طواف کیا اور ان دونوں کے لیے ایک ہی مرتبہ سعی کی اور پھر فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسی طرح کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2591]
ترقیم العلمیہ: 2557
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1732، وابن الجارود فى "المنتقى"، 506، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2746، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3915، 3916، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2934، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 948، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1886، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2972، 2975، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2591، 2593، 2595، 2598، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 5059»
ترقیم العلمیہ : 2558 ترقیم الرسالہ : -- 2592
ثنا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: نا خَلادُ بْنُ أَسْلَمَ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَحْرَمَ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ أَجْزَأَهُ طَوَافٌ وَسَعْيٌ وَاحِدٌ، وَلا يَحِلُّ مِنْ وَاحِدٍ مِنْهُمَا حَتَّى يَحِلَّ مِنْهُمَا جَمِيعًا" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص ایک ساتھ حج اور عمرے کا احرام باندھتا ہے، اس کے لیے ایک مرتبہ طواف کرنا اور ایک مرتبہ سعی کرنا کافی ہو گا اور وہ ان دونوں میں سے کسی ایک کی وجہ سے حلال نہیں ہو جائے گا، بلکہ ان دونوں سے ایک ہی مرتبہ حلال ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2592]
ترقیم العلمیہ: 2558
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1639، 1640، 1693، 1708، 1806، 1807، 1812، 1813، 4183، 4184، 4185، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1230،ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 746، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2745، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3998، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2748، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2592، 2594، 2596، 2613، 2615،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 695، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4566»
ترقیم العلمیہ : 2559 ترقیم الرسالہ : -- 2593
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نا هِشَامُ بْنُ يُونُسَ اللُّؤْلُئِيُّ ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ أَهَلَّ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ أَجْزَأَهُ طَوَافٌ وَاحِدٌ، ثُمَّ لَمْ يَحِلَّ حَتَّى يَقْضِيَ حَجَّهُ، ثُمَّ يَحِلَّ مِنْهُمَا جَمِيعًا" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص حج اور عمرے کا ایک ساتھ احرام باندھے، اس کے لیے ایک ہی مرتبہ طواف کرنا کافی ہو گا، پھر اس کے بعد وہ اس وقت تک احرام نہیں کھولے گا، جب تک وہ اپنا حج مکمل نہیں کر لیتا، پھر وہ ان دونوں کا احرام ایک ساتھ کھولے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2593]
ترقیم العلمیہ: 2559
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1732، وابن الجارود فى "المنتقى"، 506، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2746، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3915، 3916، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2934، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 948، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1886، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2972، 2975، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2591، 2593، 2595، 2598، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 5059»
ترقیم العلمیہ : 2560 ترقیم الرسالہ : -- 2594
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ" قَرَنَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، وَسَعَى لَهُمَا سَعْيًا وَاحِدًا"، وَقَالَ:" هَكَذَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
نافع، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ انہوں نے حج اور عمرہ ایک ساتھ کیا تھا اور ان دونوں کے لیے ایک ہی سعی کی تھی اور یہ بات بیان کی تھی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسی طرح کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2594]
ترقیم العلمیہ: 2560
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1639، 1640، 1693، 1708، 1806، 1807، 1812، 1813، 4183، 4184، 4185، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1230،ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 746، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2745، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3998، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2748، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2592، 2594، 2596، 2613، 2615،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 695، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4566»
ترقیم العلمیہ : 2561 ترقیم الرسالہ : -- 2595
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، وَنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، وإِبْرَاهِيمُ بْنُ يُونُسَ الصَّيْرَفِيُّ ، قَالا: نا يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" طَافَ لِقِرَانِهِ طَوَافًا وَاحِدًا وَلَمْ يَحِلَّهُ ذَلِكَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج قران کے لیے ایک ہی طواف کیا تھا اور اسے کرنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام نہیں کھولا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2595]
ترقیم العلمیہ: 2561
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1732، وابن الجارود فى "المنتقى"، 506، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2746، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3915، 3916، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2934، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 948، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1886، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2972، 2975، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2591، 2593، 2595، 2598، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 5059»
ترقیم العلمیہ : 2562 ترقیم الرسالہ : -- 2596
نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ ، نا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنَّهُ دَخَلَ مَكَّةَ قَارِنًا فَطَافَ طَوَافًا، وَسَعَى سَعْيًا لِحَجَّتِهِ وَعُمْرَتِهِ"، ثُمَّ قَالَ:" هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ حِينَ قَرَنَ" .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما حج قران کا احرام باندھ کر مکہ میں داخل ہوئے، انہوں نے حج اور عمرہ دونوں کے لیے ایک ہی طواف کیا اور ایک ہی مرتبہ سعی کی اور پھر یہ بات بیان کی: مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یاد ہے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج قران کیا تھا، تو آپ نے اسی طرح کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2596]
ترقیم العلمیہ: 2562