🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

7. بَابُ الْحَضَانَةِ
باب: حضانہ کے احکام کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3752 ترقیم الرسالہ : -- 3808
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا حَمْدُونُ بْنُ عَبَّادِ الْفَرْغَانِيُّ أَبُو جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، عَنِ الْمُثَنَّى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: " إِنَّ ابْنِي هَذَا كَانَ بَطْنِي لَهُ وِعَاءً، وَحِجْرِي لَهُ حُوَاءً، وَثَدْيِي لَهُ سِقَاءً، وَإِنَّ أَبَاهُ يُرِيدُ أَنْ يَنْتَزِعَهُ مِنِّي، قَالَ: لا، أَنْتِ أَحَقُّ بِهِ مَا لَمْ تَزَوَّجِي" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور بولی: یہ میرا بیٹا ہے، میرا پیٹ اس کے لیے برتن تھا، میری گود اس کے لیے پناہ گاہ تھی، میری چھاتی اس کے لیے سیرابی کا ذریعہ تھی، اور اب اس کا باپ اسے مجھ سے جدا کرنا چاہتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسا نہیں ہو سکتا، تم (اس کی پرورش) کی زیادہ حق دار ہو، جب تک تم (دوسری شادی) نہیں کر لیتی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3808]
ترقیم العلمیہ: 3752
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2847، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2276، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15864، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3808، 3809، 3810، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6822، 7012، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 12596، 12597»
«قال ابن حجر: فيه المثنى بن الصباح وهو ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 21)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3753 ترقیم الرسالہ : -- 3809
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنِي أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي الْعَوَّامِ ، عَنِ الْمُثَنَّى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنَّ امْرَأَةً خَاصَمَتْ زَوْجَهَا فِي وَلَدِهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمَرْأَةُ أَحَقُّ بِوَلَدِهَا، مَا لَمْ تَزَوَّجْ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک خاتون کا اپنے بچے کے بارے میں اپنے (سابقہ) شوہر سے جھگڑا ہو گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عورت اپنی اولاد (کی پرورش کرنے) کی زیادہ حق دار ہوتی ہے، جب تک وہ (دوسری) شادی نہ کرے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3809]
ترقیم العلمیہ: 3753
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2847، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2276، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15864، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3808، 3809، 3810، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6822، 7012، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 12596، 12597»
«قال ابن حجر: فيه المثنى بن الصباح وهو ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 21)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3754 ترقیم الرسالہ : -- 3810
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِابْنٍ لَهَا، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" بَطْنِي كَانَ لَهُ وِعَاءً، وَثَدْيِي كَانَ لَهُ سِقَاءً، وَحِجْرِي كَانَ لَهُ حُوَاءً، وَإِنَّ أَبَاهُ يُرِيدُ أَنْ يَنْتَزِعَهُ مِنِّي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْتِ أَحَقُّ بِهِ، مَا لَمْ تَتَزَوَّجِي" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی: یا رسول اللہ! میرا پیٹ اس کے لیے برتن تھا، میری چھاتی اس کے لیے سیرابی کا ذریعہ تھی، اور میری گود اس کے لیے پناہ گاہ تھی، اب اس کا باپ اسے مجھ سے الگ کرنا چاہتا ہے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس (کی پرورش) کی زیادہ حق دار ہو، جب تک تم (دوسری) شادی نہیں کر لیتی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3810]
ترقیم العلمیہ: 3754
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2847، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2276، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15864، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3808، 3809، 3810، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6822، 7012، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 12596، 12597»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں