Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. بَابٌ فِي قَتْلِ الْمَرْأَةِ إِذَا ارْتَدَّتْ
عورت کے مرتد ہونے پرا سے قتل کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4423 ترقیم الرسالہ : -- 4503
حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ ابْنِ ابْنَةِ مَنِيعٍ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ، نَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَمِينَةَ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عُثْمَانَ الشَّحَّامِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ رَجُلٌ لَهُ امْرَأَةٌ وَلَدَتْ مِنْهُ وَلَدَيْنِ، قَالَ:" فَكَانَتْ تُؤْذِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَنْهَاهَا فَلا تَنْتَهِي وَيَزْجُرُهَا فَلا تَنْزَجِرُ، قَالَ: فَذَكَرَتْهُ ذَاتَ يَوْمٍ فَقَامَ إِلَيْهَا بِمِعْوَلٍ فَوَضَعَهُ فِي بَطْنِهَا، ثُمَّ اتَّكَأَ عَلَيْهَا حَتَّى أَنْفَذَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلا اشْهَدُوا أَنَّ دَمَهَا هَدَرٌ" ،.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص کی بیوی جس نے اس شخص کے دو بچوں کو جنم دیا تھا، وہ عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایذا پہنچایا کرتی تھی۔ وہ شخص اس عورت کو منع کرتا تھا لیکن وہ عورت باز نہیں آتی تھی۔ اس نے اس عورت کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی، وہ ڈری بھی نہیں۔ ایک دن اس عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں نامناسب بات کی تو اس کے شوہر نے کدال لی اور اس کے پیٹ پر رکھ کر وزن ڈالا، یہاں تک کہ وہ کدال اس کے جسم سے پار ہو گئی (اور وہ عورت مر گئی)۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ گواہ رہنا! اس عورت کا خون رائیگاں گیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4503]
ترقیم العلمیہ: 4423
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 177، 178، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8136، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4075، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 3519، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4361، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3194، 3195، 4503، 4504، 4505، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 11984»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4424 ترقیم الرسالہ : -- 4504
یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4504]
ترقیم العلمیہ: 4424
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 177، 178، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8136، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4075، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 3519، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4361، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3194، 3195، 4503، 4504، 4505، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 11984»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4425 ترقیم الرسالہ : -- 4505
نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، نَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عُثْمَانَ الشَّحَّامِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ بِهَذَا وَقَالَ:" فَلَمَّا كَانَ الْبَارِحَةَ جَعَلَتْ تَشْتُمُكَ، وَتَقَعُ فِيكَ فَقَتَلْتُهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلا اشْهَدُوا أَنَّ دَمَهَا هَدَرٌ" ، قَالَ الشَّيْخُ الدَّارَقُطْنِيُّ: فِيهِ سُنَّةٌ فِي الأَصْلِ فِي إِشْهَادِ الْحَاكِمِ عَلَى نَفْسِهِ بِإِنْفَاذِ الْقَضَاءِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہی بات منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: اس شخص نے عرض کی: گزشتہ دن اس عورت نے آپ کو برا کہنا شروع کیا اور آپ کی شان میں گستاخی کی تو میں نے اسے قتل کر دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ گواہ رہنا کہ اس عورت کا خون رائیگاں گیا ہے۔ امام دارقطنی نے یہ بات بیان کی ہے کہ اس سے یہ سنت ثابت ہوتی ہے، کوئی فیصلہ دیتے ہوئے حاکم لوگوں کو اپنی ذات کے بارے میں گواہ بنا سکتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4505]
ترقیم العلمیہ: 4425
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 177، 178، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8136، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4075، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 3519، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4361، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3194، 3195، 4503، 4504، 4505، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 11984»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں