🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. بَابُ الْمَنْعِ مِنَ الشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَلُبْسِ الْحَرِيرِ
باب: سونے اور چاندی کے برتنوں سے پینے اور ریشم پہننے کی ممانعت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4709 ترقیم الرسالہ : -- 4794
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا أَبُو حَنِيفَةَ ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ . 25 ح وَنا الْحَسَنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ يُوسُفَ الْمَرْوَرُّوذِيُّ، يُعْرَفُ بِابْنِ الْهَرْشِ ، قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ جَدِّي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، نَا أَبُو حَنِيفَةَ ، نَا أَبُو فَرْوَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ: نزلت مَعَ حُذَيْفَةَ عَلَى دِهْقَانَ فَأَتَانَا بِطَعَامٍ فَطَعِمْنَا، فَدَعَا حُذَيْفَةُ بِشَرَابٍ فَأَتَاهُ بِشَرَابٍ فِي إِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ، فَأَخَذَ الإِنَاءَ فَضَرَبَ بِهِ وَجْهَهُ، فَسَاءَ بِالَّذِي صَنَعَ بِهِ، فَقَالَ: هَلْ تَدْرُونَ لِمَ صَنَعْتُ هَذَا؟، قُلْنَا: لا، قَالَ: نَزَلْنَا بِهِ فِي الْعَامِ الْمَاضِي، فَأَتَانِي بِشَرَابٍ فِيهِ فَأَخْبَرْتُهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَانَا أَنْ نَأْكُلَ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، وَأَنْ نَشْرَبَ فِيهِمَا، وَلا نَلْبَسَ الْحَرِيرَ، وَلا الدِّيبَاجَ، فَإِنَّهُمَا لِلْمُشْرِكِينَ فِي الدُّنْيَا، وَهُمَا لَنَا فِي الآخِرَةِ" .
امام محمد بن حسن شیبانی، امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے حوالے سے عبدالرحمن بن لیلیٰ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک کسان کے پاس گیا، وہ ہمارے پاس کھانا لے کر آیا، ہم نے اسے کھا لیا، پھر سیدنا حذیفہ نے پانی منگوایا تو وہ شخص چاندی کے برتن میں ان کے پاس مشروب لے کر آیا، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے وہ برتن پکڑا اور اس کے منہ پر مار دیا، انہیں اس کی یہ حرکت بری لگی۔ پھر سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: ہم گزشتہ سال بھی اس کے ہاں آئے تھے تو یہ اسی برتن میں میرے پاس مشروب لے کر آیا تھا، میں نے اسے بتایا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم سونے یا چاندی کے برتنوں میں کچھ کھائیں یا ان میں کچھ پییں یا ہم ریشمی لباس یا دیباج کا لباس پہنیں (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا:) یہ دونوں چیزیں دنیا میں مشرکین کے لیے ہیں، البتہ آخرت میں یہ ہمارے لیے ہوں گی۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4794]
ترقیم العلمیہ: 4709
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5426، 5632، 5633، 5831، 5837، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 2067، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5339، 5343، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5316، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3723، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1878، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3414، 3590،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4794، 4795، 4796، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23741، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 444، 445،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24615، 25138، 25140»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4710 ترقیم الرسالہ : -- 4795
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو حَيْدَرَةَ حَيْدُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: وَنا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، وَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا قَدْ دَخَلَ فِي حَدِيثِ صَاحِبِهِ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا تَشْرَبُوا فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ، وَالْفِضَّةِ، وَلا تَأْكُلُوا فِيهِمَا" .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ الفاظ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: سونے اور چاندی کے برتنوں میں نہ پیو اور ان میں نہ کھاؤ۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4795]
ترقیم العلمیہ: 4710
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5426، 5632، 5633، 5831، 5837، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 2067، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5339، 5343، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5316، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3723، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1878، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3414، 3590،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4794، 4795، 4796، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23741، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 444، 445،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24615، 25138، 25140»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4711 ترقیم الرسالہ : -- 4796
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، نَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، نَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي نَجِيحٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى ، أَنَّ حُذَيْفَةَ اسْتَسْقَى، فَأَتَاهُ دِهْقَانُ بِإِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ فَأَخَذَهُ فَرَمَاهُ بِهِ، وَقَالَ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَشْرَبَ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، وَأَنْ نَأْكُلَ فِيهِمَا، وَعَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ، وَأَنْ نَجْلِسَ عَلَيْهِ" .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے پینے کے لیے پانی مانگا تو ایک کسان چاندی کے برتن میں ان کے لیے پانی لے کر آیا، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اسے پکڑا اور اسے پھینک دیا اور پھر فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم سونے یا چاندی کے برتن میں کچھ پییں یا ان میں کچھ کھائیں اور آپ نے ہمیں ریشم اور دیباج پہننے سے اور ان پر بیٹھنے سے بھی منع کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4796]
ترقیم العلمیہ: 4711