🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

45. بَابٌ فِي الِاسْتِنْجَاءِ بِالْمَاءِ وَالنَّهْيِ عَنْ مَسِّ الذَّكَرِ بِالْيَمِينِ وَالِاسْتِنْجَاءِ بِهَا
پانی سے استنجا کرنے کا بیان اور دائیں ہاتھ سے عضوِ خاص کو چھونے اور اس سے استنجاء کرنے سے نہی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 541
(وَعَنْهَا مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ) قَالَتْ: مُرْنَ أَزْوَاجَكُنَّ يَغْسِلُوا عَنْهُمْ أَثَرَ الْخَلَاءِ وَالْبَوْلِ، فَإِنَّا نَسْتَحْيِي أَنْ نَنْهَاهُمْ عَنْ ذَلِكَ وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُهُ
(اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایک اور طریق (سند) سے روایت ہے کہ) انہوں نے (عورتوں سے) فرمایا: تم اپنے شوہروں کو حکم دو کہ وہ (پانی کے ذریعے) قضاءِ حاجت اور پیشاب کے اثر کو دھو لیا کریں، کیونکہ ہمیں انہیں (براہِ راست) یہ کہتے ہوئے شرم آتی ہے، اور بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 541]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الأول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25402»

الحكم على الحديث: انظر الحديث بالطريق الأول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25402
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 542
وَعَنْهَا أَيْضًا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ غَسَلَ مَقْعَدَتَهُ ثَلَاثًا
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ بھی مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی مقعد کو تین دفعہ دھویا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 542]
تخریج الحدیث: «اسناده مسلسل بالضعفاء علي نسق، شريك النخعي، وجابر الجعفي، و زيد العمي۔ أخرجه ابن ماجه: 356، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25762 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26281»
وضاحت: فوائد: … مَقْعَد سے مراد پائخانہ والی جگہ ہے۔ معلوم ہوا کہ پانی سے استنجا کرنا افضل ہے۔

الحكم على الحديث: اسناده مسلسل بالضعفاء علي نسق
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں