🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

51. بَابٌ فِيمَا جَاءَ فِي السِّوَاكِ عِنْدَ الْوُضُوءِ
وضو کے ساتھ مسواک کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 565
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ مَعَ الْوُضُوءِ (وَفِي رِوَايَةٍ: لَأَمَرْتُهُمْ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ بِوُضُوءٍ وَمَعَ كُلِّ وُضُوءٍ سِوَاكٌ) وَلَأَخَّرْتُ الْعِشَاءَ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ أَوْ شَطْرِ اللَّيْلِ) )
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر مجھے اپنی امت پر مشقت ڈالنے کا احساس نہ ہوتا تو میں ان کو ہر وضو کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دے دیتا اور نماز عشا کو ایک تہائی رات یا نصف رات تک مؤخر کر دیتا۔ ایک روایت میں ہے: میں ان کو ہر نماز کے ساتھ وضو کا اور ہر وضو کے ساتھ مسواک کا حکم دے دیتا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 565]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 887، ومسلم: 252، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7412 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7406»
وضاحت: فوائد: … وضو کے ساتھ مسواک کرنا تو نماز کی خاطر ہے، جیسا کہ دوسری روایت کے الفاظ سے ثابت ہو رہا ہے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو کے علاوہ بھی مسواک کرتے تھے، جیسا کہ اگلے ابواب میں وضاحت آ رہی ہے۔

الحكم على الحديث: أخرجه البخاري: 887
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 566
وَعَنْهُ أَيْضًا بِنَحْوِهِ وَفِيهِ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ لَقَدْ كُنْتُ أَسْتَنُّ قَبْلَ أَنْ أَنَامَ وَبَعْدَ مَا أَسْتَيْقِظُ وَقَبْلَ مَا آكُلُ وَبَعْدَ مَا آكُلُ حِينَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا قَالَ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی یہ اسی طرح کی حدیث مروی ہے، البتہ اس میں ہے: سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث سننے کے بعد سونے سے پہلے، جاگنے کے بعد، کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد مسواک کرتا تھا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 566]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وانظر لمرفوعه الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9183»

الحكم على الحديث: حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں