الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. الْفَصْلُ الْأَوَّلُ فِي صِفَةِ غَسْلِ الرِّجْلَيْنِ
پاؤں کو دھونے کی کیفیت
حدیث نمبر: 682
عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَقَدْ وَصَفَ لَهُمْ وَضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا كَانَ وَضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ (وَفِي رِوَايَةٍ: ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ حَتَّى أَنْقَاهُمَا)
سیدنا عبداللہ بن عاصم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: پھر انہوں نے اپنے پاؤں کو ٹخنوں تک دھویا اور کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو اس طرح ہوتا تھا۔“ ایک روایت میں ہے: پھر اپنے پاؤں کو دھویا، یہاں تک کہ ان کو صاف کر لیا۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ الْوُضُوءِ/حدیث: 682]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 191، ومسلم: 235، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16445 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16559»
الحكم على الحديث: صحیح
حدیث نمبر: 683
عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ وَأَبِي الْأَزْهَرِ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَرَاهُمْ وَضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَتَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ بِغَيْرِ عَدَدٍ
یزید بن ابی مالک رحمہ اللہ اور ابو ازہر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو کر کے دکھایا، پھر انہوں نے اعضا کو تین تین مرتبہ، البتہ پاؤں کو دھوتے وقت تعداد کا خیال نہ رکھا۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ الْوُضُوءِ/حدیث: 683]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه ابوداود: 125، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16855 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16980»
وضاحت: فوائد: … یہ حدیث آگے آ رہی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین تین بار وضو کیا اور پھر فرمایا: یہ وضو ہے، جس نے اس سے زیادہ مرتبہ دھویا، پس تحقیق اس نے برا کیا، زیادتی کی اور ظلم کیا۔ اگر مذکورہ بالا حدیث میں راوی کی مراد پاؤں کو تین بار سے بھی زیادہ دھونا ہے، تو اس کو کسی ایسی مجبوری پر محمول کیا جائے گا، جس نے تین بار سے زیادہ دھونے کا تقاضا کیا۔
الحكم على الحديث: صحیح