🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. الْفَصْلُ الْأَوَّلُ فِي صِفَةِ غَسْلِ الرِّجْلَيْنِ
پاؤں کو دھونے کی کیفیت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 683
عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ وَأَبِي الْأَزْهَرِ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَرَاهُمْ وَضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَتَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ بِغَيْرِ عَدَدٍ
یزید بن ابی مالک رحمہ اللہ اور ابو ازہر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو کر کے دکھایا، پھر انہوں نے اعضا کو تین تین مرتبہ، البتہ پاؤں کو دھوتے وقت تعداد کا خیال نہ رکھا۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 683]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه ابوداود: 125، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16855 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16980»
وضاحت: فوائد: … یہ حدیث آگے آ رہی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین تین بار وضو کیا اور پھر فرمایا: یہ وضو ہے، جس نے اس سے زیادہ مرتبہ دھویا، پس تحقیق اس نے برا کیا، زیادتی کی اور ظلم کیا۔ اگر مذکورہ بالا حدیث میں راوی کی مراد پاؤں کو تین بار سے بھی زیادہ دھونا ہے، تو اس کو کسی ایسی مجبوری پر محمول کیا جائے گا، جس نے تین بار سے زیادہ دھونے کا تقاضا کیا۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه ابوداود: 125


Al-Fath al-Rabbani Hadith 683 in Urdu