الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابٌ مَا جَاءَ فِي مَشْرُوعِيَّةِ ذَلِكَ
اس مسح کی مشروعیت کا بیان
حدیث نمبر: 735
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ: ( (لَا بَأْسَ بِذَلِكَ) )
سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے موزوں پر مسح کرنے کے بارے فرمایا: ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ الْوُضُوءِ/حدیث: 735]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه النسائي: 1/ 82، وعلقه البخاري بصيغة الجزم بعد الحديث رقم 202، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1452 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1452»
الحكم على الحديث: صحیح
حدیث نمبر: 736
عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا أَيُّوبَ نَزَعَ خُفَّيْهِ فَنَظَرُوا إِلَيْهِ فَقَالَ: أَمَا إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَيْهِمَا وَلَكِنِّي حُبِّبَ إِلَيَّ الْوُضُوءُ
علی بن مدرک کہتے ہے: میں نے سیدنا ابو ایوبؓ کو دیکھا کہ انھوں نے اپنے موزے اتار دیئے، جب لوگوں نے (اعتراض کی نگاہ سے) دیکھا تو انھوں نے کہا: خبردار! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے، لیکن مجھے پاؤں کو دھونا پسند ہے۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ الْوُضُوءِ/حدیث: 736]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ أخرجه الطبراني: 4040، وابن ابي شيبة: 1/ 176، والبيھقي: 1/ 293، وعبد الرزاق: 769، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23574 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23971»
الحكم على الحديث: صحیح
حدیث نمبر: 737
عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَمَّا كَانَ يَوْمُ الْفَتْحِ فَتْحِ مَكَّةَ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: رَأَيْتُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! صَنَعْتَ الْيَوْمَ شَيْئًا لَمْ تَكُنْ تَصْنَعُهُ، قَالَ: ( (عَمَدًا صَنَعْتُهُ يَا عُمَرُ) )
سیدنا بریدہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ والے دن وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا، سیدنا عمر ؓ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے آج ایسا کام کیا ہے، جو پہلے نہیں کرتے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عمر! میں نے عمداً ایسے کیا ہے۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ الْوُضُوءِ/حدیث: 737]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 415 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23361»
وضاحت: فوائد: … موزوں پر مسح کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تواترکے ساتھ ثابت ہے، حدیث نمبر (۶۷۴) کے باب کی احادیث میںموزوں اور جرابوں پر مسح کرنے کی وضاحت کی جا چکی ہے۔
الحكم على الحديث: صحیح