الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابٌ مَا جَاءَ فِي مَشْرُوعِيَّةِ ذَلِكَ
اس مسح کی مشروعیت کا بیان
حدیث نمبر: 737
عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَمَّا كَانَ يَوْمُ الْفَتْحِ فَتْحِ مَكَّةَ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: رَأَيْتُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! صَنَعْتَ الْيَوْمَ شَيْئًا لَمْ تَكُنْ تَصْنَعُهُ، قَالَ: ( (عَمَدًا صَنَعْتُهُ يَا عُمَرُ) )
سیدنا بریدہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ والے دن وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا، سیدنا عمر ؓ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے آج ایسا کام کیا ہے، جو پہلے نہیں کرتے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عمر! میں نے عمداً ایسے کیا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 737]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 415 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23361»
وضاحت: فوائد: … موزوں پر مسح کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تواترکے ساتھ ثابت ہے، حدیث نمبر (۶۷۴) کے باب کی احادیث میںموزوں اور جرابوں پر مسح کرنے کی وضاحت کی جا چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 415 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23361
Al-Fath al-Rabbani Hadith 737 in Urdu