الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابٌ فِي الْمَسْحِ عَلَى ظَهْرِ الْخُفِّ
موزے کی پشت پر مسح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 749
عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى ظُهُورِ الْخُفَّيْنِ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قَالَ أَبِي: حَدَّثَنَاهُ سُرَيْجٌ وَالْهَاشِمِيُّ أَيْضًا
سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے موزوں کی پشتوں پر مسح کیا۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ الْوُضُوءِ/حدیث: 749]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابوداود: 161، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18228 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18415»
الحكم على الحديث: صحیح
حدیث نمبر: 750
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنْتُ أَرَى أَنَّ بَاطِنَ الْقَدَمَيْنِ أَحَقُّ بِالْمَسْحِ مِنْ ظَاهِرِهِمَا حَتَّى رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ ظَاهِرَهُمَا
سیدنا علی بن ابو طالبؓ کہتے ہیں: میری رائے تو یہ تھی کہ پاؤں کے نچلے والے حصے پر مسح کرنا، اوپر والے حصے پر مسح کرنے کی بہ نسبت زیادہ حق رکھتا ہے، یہاں تک کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ظاہری حصے پر مسح کرتے ہوئے دیکھ لیا۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ الْوُضُوءِ/حدیث: 750]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح بمجموع طرقه۔ أخرجه ابوداود: 163، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 737 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 737»
الحكم على الحديث: صحیح
حدیث نمبر: 751
عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ ظَهْرَ قَدَمَيْهِ وَقَالَ: لَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَغْسِلُ ظُهُورَ قَدَمَيْهِ لَظَنَنْتُ أَنَّ بُطُونَهُمَا أَحَقُّ بِالْغُسْلِ
عبد ِ خیر کہتے ہیں: میں نے سیدنا علیؓ کو دیکھا کہ انھوں نے پاؤں کی پشت پر مسح کیا اور کہا: اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پاؤں کے ظاہری حصے پر مسح کرتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں یہی سمجھتا کہ پاؤں کا نیچے والا حصہ مسح کا زیادہ حقدار ہے۔ [الفتح الربانی/أَبْوَابُ الْوُضُوءِ/حدیث: 751]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه عبدالرزاق: 57، والحميدي: 47، والنسائي في الكبري: 1200، وانظر الحديث السابق، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1014 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1014»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث کے دوسرے طرق میں موزوں پر مسح کا ذکر ہے، اس لیے ہم نے اس حدیث میں غسل کے لفظ کے معانی مسح کرنے کے کیے ہیں۔ اِس مسح کا طریقہ یہ ہے ہاتھ گیلا کر کے پاؤں کے سامنے والے ظاہری حصے پر پھیر دیا جائے۔
الحكم على الحديث: صحیح