🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

41. بَابُ مَشْرُوعِيَّةِ قَضَاءِ مَا يَفُوتُ مِنَ الصَّلَاةِ النَّافِلَةِ وَالْأَوْرَادِ
فوت ہونے والی نفلی نماز اور وظیفوں کی قضائی کی مشروعیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1237
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا غَلَبَتْهُ عَيْنُهُ أَوْ وَجِعَ فَلَمْ يُصَلِّ بِاللَّيْلِ صَلَّى بِالنَّهَارِ إِثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آنکھ لگ جانے یا کوئی تکلیف ہونے کی وجہ سے رات کو نماز نہ پڑھ سکتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دن کو بارہ رکعت نماز ادا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1237]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 746، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24775 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25284»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 746
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1238
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَنْ نَامَ عَنِ الْوِتْرِ أَوْ نَسِيَهُ فَلْيُوْتِرْ إِذَا ذَكَرَهُ أَوِ اسْتَيْقَظَ) )
سیدنا ابو سعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی نمازِ وتر سے سو جائے یا اس کو بھول جائے تو جب اسے یاد آئے یا جب وہ بیدار ہو، وتر ادا کر لے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1238]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابوداود: 1431، والترمذي: 465، وابن ماجه: 1188، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11264 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11284»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه ابوداود: 1431
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1239
عَنْ قَيْسِ بْنِ عَمْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ خَرَجَ إِلَى الصُّبْحِ فَوَجَدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الصُّبْحِ وَلَمْ يَكُنْ رَكَعَ رَكْعَتَي الْفَجْرِ فَصَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَامَ حِينَ فَرَغَ مِنَ الصُّبْحِ فَرَكَعَ رَكْعَتَي الْفَجْرِ فَمَرَّ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ( (مَا هَٰذِهِ الصَّلَاةُ؟) ) فَأَخْبَرَهُ، فَسَكَتَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا
سیدنا قیس بن عمرو ؓ سے مروی ہے کہ وہ نماز فجر کے لیے آئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فجر کی نماز میں ہی پایا، جبکہ انھوں نے فجر کی دو سنتیں ادا نہیں کی تھیں، پس انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی اور جب نمازِ فجر سے فارغ ہوئے تو فجر کی سنتیں ادا کرنے کے لیے کھڑے ہو گئے، پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ان کے پاس سے گزر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: یہ کون سی نماز ہے؟ پس انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش ہو گئے اور کچھ نہ کہا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1239]
تخریج الحدیث: «ھذا حديث مرسل، قال ابوداود في سننه (1268): وروي عبد ربه ويحييٰ ابنا سعيد ھذا الحديث مرسلا، وقوله ھنا (عبد الله بن سعيد) خطأ، والصواب (عبد ربه بن سعيد)، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23761 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23162»

الحكم على الحديث:
ھذا حديث مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1240
عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَاتَتْهُ رَكْعَتَانِ قَبْلَ الْعَصْرِ فَصَلَّاهُمَا بَعْدُ
زوجۂ رسول سیدہ میمونہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عصر سے پہلے والی دو رکعتیں فوت ہو گئی تھیں، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو عصر کے بعد ادا کیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1240]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26832 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27369»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں