الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. فَضْلٌ مِنْهُ مَا جَاءَ فِي لَعْنِ زَائِرَاتِ الْقُبُورِ مِنَ النِّسَاءِ وَالْمُتَّخِذِينَ عَلَيْهَا الْمَسَاجِدَ وَالسَّرْجُ
قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں اور قبروں کو سجدہ گاہ بنانے والوں¤اور ان پر چراغ جلانے والوں پر لعنت کا بیان
حدیث نمبر: 3348
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ زَائِرَاتِ الْقُبُورِ وَالْمُتَّخِذِينَ عَلَيْهَا الْمَسَاجِدَ وَالسُّرُجَ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں اور قبروں کو سجدہ گاہ بنانے والوں اور قبروں پر چراغ جلانے والوں پر لعنت کی ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3348]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره دون ذكر السرج، وھذا اسناد ضعيف لضعف ابي صالح باذام مولي ام ھانيئؒ أخرجه ابوداود: 3236، وابن ماجه: 1575، والترمذي: 320، والنسائي: 4/ 94، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2030، 2984 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2984»
الحكم على الحديث: حسن لغيره دون ذكر السرج
حدیث نمبر: 3349
عَنْ حَسَّانِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ زَوَّارَاتِ الْقُبُورِ
سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثرت سے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3349]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره أخرجه ابن ماجه: 1574، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15657 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15742»
الحكم على الحديث: حسن لغيره أخرجه ابن ماجه: 1574
حدیث نمبر: 3350
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ زَوَّارَاتِ الْقُبُورِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثرت سے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر لعنت کی ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3350]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن أخرجه ابن ماجه: 1576، والترمذي: 1056، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8449 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8430»
وضاحت: فوائد: … اگرچہ بعض اہل علم نے مذکورہ بالا احادیث کی روشنی میں یہ کہا ہے کہ عورتوں کے لیے قبرستان جاناغیر شرعی کام ہے، لیکن اس باب کی تمام احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ عورتیں بھی مردوں کی طرح قبروں کی زیارت کر سکتی ہیں، مذکورہ بالا احادیث آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس زمانے میں بیان فرمائی تھیں، جب مطلق طور پر قبرستان کی زیارت کرنا منع تھا، اس دعوی کے دلائل درج ذیل ہیں:
الحكم على الحديث: اسناده حسن أخرجه ابن ماجه: 1576