🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

19. بَابُ مَا جَاءَ مُشْتَرَكًا فِي تَعْجِيلِ الْفِطْرِ وَتَأْخِيرِ السَّحُورِ
روزہ جلدی افطار کرنے اور سحری دیر سے کھانے (دونوں چیزوں) کا اکٹھابیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3720
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَا تَزَالُ أُمَّتِي بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْفِطْرَ وَأَخَّرُوا السُّحُورَ) )
۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت اس وقت تک خیر و بھلائی پر رہے گی، جب تک روزہ افطار کرنے میں جلدی اور سحری کھانے میں تاخیر کرتی رہے گی۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 3720]
تخریج الحدیث: «متن الحديث صحيح بالاحاديث الاخري، وھذا اسناد ضعيف، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21312 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21637»

الحكم على الحديث: متن الحديث صحيح بالاحاديث الاخري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3721
عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَمَسْرُوقٌ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَقُلْنَا لَهَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ! رَجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَحَدُهُمَا يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ وَيُعَجِّلُ الصَّلَاةَ، وَالْآخَرُ يُؤَخِّرُ الْإِفْطَارَ وَيُؤَخِّرُ الصَّلَاةَ، قَالَ: فَقُلْتُ: أَيُّهُمَا يُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ وَيُعَجِّلُ الصَّلَاةَ؟ قَالَ: قُلْنَا: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَتْ: كَذَاكَ كَانَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، وَالْآخَرُ أَبُو مُوسَى
۔ ابو عطیہ کہتے ہیں: میں اور مسروق سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا: اے ام المومنین! صحابہ کرام میں سے دو آدمی ہیں، ان میں سے ایک روزہ جلدی افطار کرتا ہے اور نماز جلدی ادا کرتا ہے اور دوسرا آدمی روزہ بھی دیر سے افطار کرتا ہے اور نماز بھی تاخیر سے پڑھتا ہے۔انہوں نے پوچھا: ان میں سے وہ کون ہے جو روزہ افطار کرنے میں اور نماز ادا کرنے میں جلدی کرتا ہے؟ ہم نے کہا: وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اسی طرح کیا کرتے تھے، دوسرا (تاخیر کرنے والا صحابی) سیدناا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 3721]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 1099، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24212 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24716»

الحكم على الحديث: اخرجه مسلم: 1099
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3722
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) : قَالَ: قُلْنَا لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: رَجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَحَدُهُمَا يُعَجِّلُ الْمَغْرِبَ وَيُعَجِّلُ الْإِفْطَارَ، وَالْآخَرُ يُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ وَيُؤَخِّرُ الْإِفْطَارَ، فَذَكَرَهُ
۔ (دوسری سند) ابو عطیہ کہتے ہیں: ہم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے کہا: ایک صحابی نماز مغرب پڑھنے میں اور افطار کرنے میں جلدی کرتا ہے، اور دوسرا صحابی نماز مغرب بھی تاخیر سے پڑھتا ہے اور روزہ بھی دیر سے افطار کرتا ہے، … …۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 3722]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاوّل۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24718»
وضاحت: فوائد: … حدیث نمبر (۳۷۱۴) والے باب میں اِس باب کے مسئلے کی وضاحت ہو چکی ہے۔

الحكم على الحديث: انظر الحديث بالطريق الاوّل۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24718
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں