🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

ہر ماہ کے ابتدائی تین دنوں میں روزے رکھنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3962
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ (يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ) رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ غُرَّةِ كُلِّ هِلَالٍ، وَقَلَّمَا كَانَ يُفْطِرُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر ماہ کے ابتدائی تین دنوں میں روزہ رکھا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے روز تو کم ہی افطار کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 3962]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ اخرجه ابوداود: 2450، وابن ماجه: 1725، والترمذي: 742، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3860 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3860»
وضاحت: فوائد: … جمعہ کے روز کییہ تاویل کی جائے گی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے پہلے یا اس کے بعد بھی روزہ رکھتے ہوں گے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ مہینے کے شروع میں ہی تین دنوں کے روزے رکھ لینا، نیکی کی رغبت رکھنے کا یہی تقاضا ہے۔ مختلف آیات و احادیثیہ رغبت دلائی گئی ہے کہ انسان کو چاہیے کہ اپنی ذمہ داریوں کو جلدی جلدی اد اکر لے، کیونکہ مصروفیت، موت اور بیماری کا کوئی علم نہیں۔

الحكم على الحديث: اسناده حسن۔ اخرجه ابوداود: 2450
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں