🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

65. بَابُ صَوْمِ سِتٍّ مِنْ شَوَّالٍ
ماہِ شوال کے چھ روزوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3963
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَسِتًّا مِنْ شَوَّالٍ، فَكَأَنَّمَا صَامَ السَّنَةَ كُلَّهَا) )
۔ سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے ماہِ رمضان کے اور پھر شوال کے چھ روزے رکھے، اس نے گویا سال بھر روزے رکھے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 3963]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه البيھقي: 4/ 292، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14477 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14531»

الحكم على الحديث: صحيح لغيره۔ اخرجه البيھقي: 4/ 292
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3964
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: ( (مَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَسِتًّا مِنْ شَوَّالٍ فَقَدْ صَامَ الدَّهْرَ) )
۔ سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے ماہِ رمضان کے اور پھر شوال کے چھ روزے رکھے، اس نے گویا پورے سال کے روزے رکھے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 3964]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 1164، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23556 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23952»

الحكم على الحديث: اخرجه مسلم: 1164
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3965
عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ صَامَ رَمَضَانَ، فَشَهْرٌ بِعَشَرَةِ أَشْهُرٍ، وَصِيَامُ سِتَّةِ أَيَّامٍ بَعْدَ الْفِطْرِ، فَذَلِكَ تَمَامُ صِيَامِ السَّنَةِ) )
۔ مولائے رسول سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے ماہِ رمضان کے روزے رکھے، تویہ ایک مہینہ ثواب میں دس مہینوں کے برابر ہو جائے گا اور پھر افطاری یعنی عید الفطر کے بعد چھ روزے رکھ لیے تو یہ ثواب کے لحاظ سے پورے سال کے روزے ہو جائیں گے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 3965]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ اخرجه ابن ماجه: 1715، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22412 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22776»
وضاحت: فوائد: … رمضان کے مکمل اور شوال کے چھ، کل (۳۶) روزے بنتے ہیں اور ہر نیکی کا ثواب دس گنا ملتا ہے، اس اعتبار سے ایسے آدمی کو (۳۶۰) یعنی ایک سال کے روزوں کا ثواب ملتا ہے۔ شوال کے چھ روزوں کے لیے ضروری نہیں کہ وہ عید الفطر کے فوراً بعد شروع کئے جائیں اور نہ یہ ضروری ہے کہ وہ لگاتار رکھے جائیں، پورے مہینے میں جیسے آسانی ہو، چھ کی گنتی پوری کر لی جائے۔

الحكم على الحديث: حديث صحيح۔ اخرجه ابن ماجه: 1715
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں