🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

8. بَابُ مَا جَاءَ فِي جَوَازِهِمَا
عمری اور رقبی کے جائز ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6298
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَعْمَرَ عُمْرَى فَهِيَ لِمَنْ أَعْمَرَهَا جَائِزَةٌ وَمَنْ أَرْقَبَ رُقْبَى فَهِيَ لِمَنْ أَرْقَبَهَا جَائِزَةٌ وَمَنْ وَهَبَ هِبَةً ثُمَّ عَادَ فِيهَا فَهُوَ كَالْعَائِدِ فِي قَيْئِهِ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے عمریٰ دیا، پس وہ اسی کے لیے نافذ ہو جائے گا، جس کو دیا جائے گا، اسی طرح جس نے رقبی دیا، وہ بھی اسی کے لیے نافذ ہو جائے گا، جس کو دیا جائے گا، اور جس نے کوئی چیز ہبہ کی اور پھر اس کو واپس لے لے، وہ اس آدمی کی طرح ہے جو اپنی قے کوچاٹ لیتا ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 6298]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه النسائي: 6/ 270، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2251 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2251»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه النسائي: 6/ 270
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6299
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعُمْرَى مِيرَاثٌ لِأَهْلِهَا أَوْ جَائِزَةٌ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس کو عمریٰ دیا گیا، وہ اسی کے اہل کی میراث بن جائے گا یا اسی کے لیے نافذ ہو جائے گا۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 6299]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه النسائي: 6/ 270، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2251 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9541»
وضاحت: فوائد: … یعنی جس کو کوئی چیز بطورِ عمری دی جائے گی، وہ اسی کی ہو جائے گی اور اس کے بعد اس کے وارثوں میں تقسیم کر دی جائے گی، دینے والے کا حق ختم ہو جائے گا۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه النسائي: 6/ 270
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6300
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعُمْرَى جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا وَالرُّقْبَى جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عمریٰ اور رقبیٰ ان کے لیے نافذ ہو جانے والا ہے، جن کو دیا جاتا ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 6300]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1625، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14254 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14304»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1625
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6301
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَعْطَيْتُ أُمِّي حَدِيقَةً حَيَاتَهَا وَأُمُّهَا مَاتَتْ فَلَمْ تَتْرُكْ وَارِثًا غَيْرِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَجَبَتْ صَدَقَتُكَ وَرَجَعَتْ إِلَيْكَ حَدِيقَتُكَ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے اپنی ماں کو ان کی زندگی بھر کے لئے باغ دے دیا تھا، اب وہ فوت ہو گئی ہیں اور اس نے میرے سوا کوئی وارث بھی نہیں چھوڑا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تیرا صدقہ بھی ثابت ہو گیا ہے اور تیرا باغ بھی تجھے وراثت میں واپس مل گیا ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 6301]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابن ماجه: 2395، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6731 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6731»
وضاحت: فوائد: … ان احادیث سے معلوم ہوا کہ جو چیز کسی کو بطورِ رقبییا عمری دی جاتی ہے، وہ مستقل طور پر اسی کی ہو جاتی ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده حسن۔ أخرجه ابن ماجه: 2395
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں