الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ مَا جَاءَ فِي جَوَازِهِمَا
عمری اور رقبی کے جائز ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 6299
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعُمْرَى مِيرَاثٌ لِأَهْلِهَا أَوْ جَائِزَةٌ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس کو عمریٰ دیا گیا، وہ اسی کے اہل کی میراث بن جائے گا یا اسی کے لیے نافذ ہو جائے گا۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 6299]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه النسائي: 6/ 270، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2251 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9541»
وضاحت: فوائد: … یعنی جس کو کوئی چیز بطورِ عمری دی جائے گی، وہ اسی کی ہو جائے گی اور اس کے بعد اس کے وارثوں میں تقسیم کر دی جائے گی، دینے والے کا حق ختم ہو جائے گا۔
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه النسائي: 6/ 270
Al-Fath al-Rabbani Hadith 6299 in Urdu