🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

5. بَابُ النَّهْي عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا
کھڑے ہو کر پانی پینا منع ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7453
عَنْ أَبِي زِيَادٍ الطَّحَّانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يَشْرَبُ قَائِمًا فَقَالَ لَهُ قِهْ قَالَ لِمَهْ قَالَ أَيَسُرُّكَ أَنْ يَشْرَبَ مَعَكَ الْهِرُّ قَالَ لَا قَالَ فَإِنَّهُ قَدْ شَرِبَ مَعَكَ مَنْ هُوَ شَرٌّ مِنْهُ الشَّيْطَانُ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کودیکھا کہ وہ کھڑا ہو کر پانی پی رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: تو قے کردے۔ اس نے کہا: کیوں؟ آپ نے اس سے فرمایا: کیا تجھے یہ اچھا لگتا ہے کہ تیرے ساتھ بلّا پانی پیے؟ اس نے کہا: جی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر تیرے ساتھ اس نے پانی پیا ہے، جو اس بلے سے بھی بدتر ہے، اور وہ ہے شیطان۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْاشْرِبَةِ/حدیث: 7453]
تخریج الحدیث: «صحيح، قاله الالباني في سلسلته الصحيحة، أخرجه الدارمي: 2128، والبزار: 2896، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8003 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7990»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7454
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَوْ يَعْلَمُ الَّذِي يَشْرَبُ وَهُوَ قَائِمٌ مَا فِي بَطْنِهِ لَاسْتَقَاءَهُ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کھڑا ہو کر پانی پیتا ہے، اگر اسے معلوم ہو کہ اس کے پیٹ میں کیا داخل ہوا ہے تو وہ قے کر دے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْاشْرِبَةِ/حدیث: 7454]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه ابن حبان: 5324، وعبد الرزاق: 19588، والبيھقي: 7/ 282، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7808 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7795»
وضاحت: فوائد: … سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((لَایَشْرَبَنَّ اَحَدٌ مِنْکُمْ قَائِمًا، فَمَنْ نَسِیَ فَلْیَسْتَقِیئْ۔)) تم میں سے کوئی آدمی کھڑے ہو کر نہ پئے، اگر کوئی بھول جائے تو وہ قے کر دے۔ (صحیح مسلم: ۲۰۲۶)

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7455
عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَشْرَبَ الرَّجُلُ قَائِمًا قَالَ فَقُلْنَا لِأَنَسٍ فَالطَّعَامُ قَالَ ذَلِكَ أَشَدُّ وَأَنْتَنُ قَالَ ابْنُ بَكْرٍ أَوْ أَخْبَثُ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ آدمی کھڑا ہو کر پانی پیے۔ لوگ کہتے ہیں: ہم نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کھانا کھا سکتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: کھانا کھڑے ہو کر کھانا تو اس سے بھی سخت برا اور بدبودار ہے، ابن بکر کے بقول یہ کام زیادہ خبیث ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْاشْرِبَةِ/حدیث: 7455]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2024، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12338 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12363»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2024
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7456
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ زَجَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَشْرَبَ الرَّجُلُ قَائِمًا
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے ڈانٹا ہے کہ آدمی کھڑے ہو کر پانی پیے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْاشْرِبَةِ/حدیث: 7456]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2025، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11278 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11298»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2025
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7457
عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَأَلْتُ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ الرَّجُلِ يَشْرَبُ وَهُوَ قَائِمٌ قَالَ جَابِرٌ كُنَّا نَكْرَهُ ذَلِكَ
۔ سیدنا ابو زبیر کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے اس آدمی کے بارے دریافت کیا جو کھڑا ہو کر پانی پیتا ہے، آیا کیا یہ جائز ہے؟ انھوں نے کہا: ہم اسے ناپسند کیا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْاشْرِبَةِ/حدیث: 7457]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11088 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11104»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7458
وَعَنْهُ أَيْضًا عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَشْهَدُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ زَجَرَ عَنْ ذَاكَ وَزَجَرَ أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ لِبَوْلٍ
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنا ہے کہ وہ اس بات کی شہادت دیتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر پانی پینے سے ڈانٹا ہے اور اس سے بھی ڈانٹا ہے کہ ہم پیشاب کرتے وقت قبلہ رخ ہوں۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْاشْرِبَةِ/حدیث: 7458]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح لغيره، أخرجه ابن ماجه: 320، 321، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11089 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11105»
وضاحت: فوائد: … کھڑے ہو کر پانی پینا کیسا ہے؟ دیکھیں: حدیث نمبر (۷۳۹۲)

الحكم على الحديث:
حديث صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں