الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. باب النهي عن الشرْبِ مِنْ فِي السَّقَاءِ وَاخْتِنَافِ الاسْقِيةِ
مشک سے منہ لگاکر پانی پینے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 7465
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الشُّرْبِ مِنْ فِي السِّقَاءِ وَعَنِ الْمُجَثَّمَةِ وَعَنْ لَبَنِ الْجَلَّالَةِ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشک کے منہ سے منہ لگا کر پانی پینے سے منع کیا ہے اور اس جانور کا گوشت کھانے سے بھی منع کیا ہے، جسے نشانہ بنا کر مار دیا گیا ہو اور جلالہ کے دودھ سے بھی منع کیا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْاشْرِبَةِ/حدیث: 7465]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط البخاري، أخرجه ابوداود: 3786، والنسائي: 7/ 240، والترمذي: 1825، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2671 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2671»
وضاحت: فوائد: … جلالہ کی وضاحت کے لیے دیکھیں حدیث نمبر (۷۳۳۵)
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط البخاري
حدیث نمبر: 7466
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُشْرَبَ مِنْ فِي السِّقَاءِ قَالَ أَيُّوبُ أَحَدُ الرُّوَاةِ فَأُنْبِئْتُ أَنَّ رَجُلًا شَرِبَ مِنْ فِي السِّقَاءِ فَخَرَجَتْ حَيَّةٌ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشک کے منہ سے منہ لگا کر پانی پینے سے منع کیا ہے۔ ایوب راوی کہتے ہیں: مجھے کسی نے بتایا تھا کہ ایک آدمی نے مشک کے منہ سے پانی پیا تھا تو اس سے سانپ نکل آیا تھا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْاشْرِبَةِ/حدیث: 7466]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5628 ولم يذكر قول ايوب، واسناد ھذا القول صحيح، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10320 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10325»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5628 ولم يذكر قول ايوب
حدیث نمبر: 7467
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مشک کے منہ کو اوپر کی طرف سے موڑ کر اندر کی جانب سے پانی پینے سے منع فرمایا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْاشْرِبَةِ/حدیث: 7467]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2023، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11026 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11040»
وضاحت: فوائد: … سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: نَھٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ یُشْرَبَ مِنْ فِی السِّقَائِ، لِأَنَّ ذٰلِکَ یُنْتِنُہُ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشکیزے کے منہ سے پانی پینے سے منع فرمایا، کیونکہ اس سے وہ بدبودار ہو جاتا ہے۔ (حاکم: ۴/۱۴۰، صحیحہ:۴۰۰)
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2023