🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

29. باب فَضِيلَةِ الأَسْوَدِ مِنَ الْكَبَاثِ:
باب: راک کے سیاہ پھل کی فضیلت۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2050 ترقیم شاملہ: -- 5349
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَرِّ نَجْنِي الْكَبَاثَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَلَيْكُمْ بِالْأَسْوَدِ مِنْهُ "، قَالَ: فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَأَنَّكَ رَعَيْتَ الْغَنَمَ؟، قَالَ: " نَعَمْ وَهَلْ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ رَعَاهَا " أَوْ نَحْوَ هَذَا مِنَ الْقَوْلِ.
ابوسلمہ عبدالرحمٰن نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ہم مرالظہران (کے مقام) پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور ہم پیلو چن رہے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان میں سے سیاہ پیلو چنو۔ ہم نے عرض کی: اللہ کے رسول! یوں لگتا ہے جیسے آپ نے بکریاں چرائی ہوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں کوئی نبی نہیں جس نے بکریاں نہ چرائی ہوں۔ یا اسی طرح کی بات ارشاد فرمائی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 5349]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم مقامِ «مَرُّ الظَّهْرَانِ» میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور ہم پیلوں چن رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان میں سے سیاہ کا انتخاب کرو۔ ہم نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! گویا آپ بکریاں چراتے رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر ایک نبی نے ان کو چرایا ہے۔ یا اس قسم کی بات فرمائی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 5349]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2050
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں