🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

43. بَابُ مَا جَاءَ فِي سَمُرَةَ بْن فَاتِكِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
سیدنا سمرہ بن فاتک رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11746
عَنْ يُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ فَاتِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ”نِعْمَ الْفَتَى سَمُرَةُ لَوْ أَخَذَ مِنْ لِمَّتِهِ وَشَمَّرَ مِنْ مِئْزَرِهِ“ فَفَعَلَ ذَلِكَ سَمُرَةُ أَخَذَ مِنْ لِمَّتِهِ وَشَمَّرَ عَنْ مِئْزَرِهِ
سیدنا سمرہ بن فاتک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سمرہ ایک اچھا آدمی ہے،کاش وہ اپنے سر کے بال ذرا چھوٹے کرلے اور اپنی چادر کو ٹخنوں سے اوپر رکھے۔ یہ سن کر سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نے فوراً دونوں باتوں پر عمل شروع کر دیا۔ انہوں نے بال چھوٹے کر لیے اور چادر بھی اوپر کر لی۔ [الفتح الربانی/أبواب في فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11746]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن لولا عنعنة ھشيم، اخرجه البخاري في التاريخ الكبير: 4/177، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17788 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17941»
وضاحت: فوائد: … یہ سیدنا سمرہ بن فاتک رضی اللہ عنہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کا جذبہ تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال کاندھوں کو مس کرتے تھے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ کے لیے اتنے لمبے بال ناپسند کیے، اس کی کوئی خاص وجہ ہو گی، جیسے وہ اتنے خوبصورت لگتے ہوں کہ ان کی وجہ سے خود پسندی اور بڑائی میں مبتلا ہو جانا ممکن ہو۔
تہبند کا معاملہ واضح ہے کہ مرد کو تہبند میں ٹخنے چھپانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده حسن لولا عنعنة ھشيم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں