🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

49. بَابُ مَا جَاءَ في طَلْحَةَ بن عُبَيْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11753
عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَوْمَئِذٍ ”أَوْجَبَ طَلْحَةُ حِينَ صَنَعَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَا صَنَعَ“ يَعْنِي حِينَ بَرَكَ لَهُ طَلْحَةُ فَصَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى ظَهْرِهِ
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: طلحہ نے رسول اللہ کے ساتھ جو کچھ کیا ہے، اس وجہ سے اس نے اپنے حق میں (جنت کو) ثابت کر لیا ہے۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے بیٹھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی پشت پر چڑھ گئے۔ [الفتح الربانی/أبواب في فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11753]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، اخرجه الترمذي: 1692، 3738، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1417 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1417»
وضاحت: فوائد: … احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک چٹان پر چڑھنا چاہا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو زرہیں زیب ِ تن کی ہوئی تھیں، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس چٹان پر نہ چڑھ سکے، جب سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے یہ کیفیت دیکھی تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نیچے بیٹھ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پر قدم رکھا، یہاں تک کہ چٹان پر چڑھ گئے۔

الحكم على الحديث: اسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11754
عَنْ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: قَالَ قَيْسٌ: رَأَيْتُ طَلْحَةَ يَدُهُ شَلَّاءُ، وَقَى بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ
قیس کہتے ہیں: میں نے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کا ہاتھ شل ہو چکا تھا، انہوں نے اس کے ذریعے احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف آنے والے تیروں کو روکا تھا۔ [الفتح الربانی/أبواب في فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11754]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 4063، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1385 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1385»

الحكم على الحديث: أخرجه البخاري: 4063
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں