🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

71. بَابُ مَا جَاءَ فِي عُرْوَةَ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ الْبَارِقِى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
سیدنا عروہ بن ابی جعد بارقی رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11846
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ الْبَارِقِيِّ، قَالَ: عَرَضَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ جَلَبٌ فَأَعْطَانِي دِينَارًا وَقَالَ: ”أَيْ عُرْوَةُ ائْتِ الْجَلَبَ فَاشْتَرِ لَنَا شَاةً?“، فَأَتَيْتُ الْجَلَبَ فَسَاوَمْتُ صَاحِبَهُ فَاشْتَرَيْتُ مِنْهُ شَاتَيْنِ بِدِينَارٍ، فَجِئْتُ أَسُوقُهُمَا أَوْ قَالَ أَقُودُهُمَا، فَلَقِيَنِي رَجُلٌ فَسَاوَمَنِي فَأَبِيعُهُ شَاةً بِدِينَارٍ، فَجِئْتُ بِالدِّينَارِ وَجِئْتُ بِالشَّاةِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! هَذَا دِينَارُكُمْ وَهَذِهِ شَاتُكُمْ، قَالَ: ”وَصَنَعْتَ كَيْفَ?“، قَالَ: فَحَدَّثْتُهُ الْحَدِيثَ، فَقَالَ: ”اللَّهُمَّ بَارِكْ لَهُ فِي صَفْقَةِ يَمِينِهِ“، فَلَقَدْ رَأَيْتُنِي أَقِفُ بِكُنَاسَةِ الْكُوفَةِ فَأَرْبَحُ أَرْبَعِينَ أَلْفًا قَبْلَ أَنْ أَصِلَ إِلَى أَهْلِي، وَكَانَ يَشْتَرِي الْجَوَارِي وَيَبِيعُ
سیدنا عروہ بن ابی جعد بارقی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سامان تجارت لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ایک دینار دیا اور فرمایا: عروہ! تم جا کر ہمارے لیے ایک بکری خرید لاؤ۔ میں مقام فروخت یعنی منڈی میں گیا اور میں نے مالک سے سودا طے کرکے ایک دینار میں دو بکریا ںخرید لیں، میں انہیں ہانک کر لا رہا تھا کہ راستے میں مجھے ایک آدمی ملا، اس نے میرے ساتھ ایک بکری کا معاملہ طے کیا اور میں نے ایک دینار میں ایک بکری اس کے ہاتھ فروخت کر دی۔ میں ایک دینار اور ایک بکری لے کر آ گیا، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ ہے آپ کا دیا ہوا ایک دینار اور یہ ہے ایک بکری۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ کیسے؟ جواباً میں نے سارا واقعہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گوش گزار کر دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یا اللہ! اس کی خرید و فروخت میں برکت فرما۔ (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس دعا کی برکت سے)میں نے اپنے آپ کو اس حال میں بھی دیکھا ہے کہ میں کوفہ کی گندی روڑی پر کھڑا ہوا ہوتا اور اپنے گھر پہنچنے سے پہلے پہلے چالیس ہزار منافع کما لیا کرتا تھا۔یہ صحابی لونڈیوں کی خرید و فروخت کیا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب في فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11846]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3642، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19362 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19579»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3642
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں