🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

72. بَابُ مَا جَاءَ فِي عُكَاشَةَ بْنِ مِحْصَنٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
سیدنا عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11847
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ“، فَقَالَ عُكَاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ”اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ“، ثُمَّ قَالَ آخَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ: ”قَدْ سَبَقَكَ بِهَا عُكَاشَةُ“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت میں سے ستر ہزار آدمی حساب کتاب کے بغیر جنت میں جائیں گے۔ یہ سن کر سیدنا عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی انہی لوگوں میں سے کر دے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یا اللہ! اسے ان لوگوں میں سے بنا دے۔ بعد ازاں ایک اور آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول!دعا کریں کہ وہ مجھے بھی ان لوگوں میں سے بنا دے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس بارے میں عکاشہ تم سے سبقت لے گیا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب في فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11847]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري:6542،ومسلم: 216، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8614 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8599»
وضاحت: فوائد: … سیدنا عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ جلیل القدر صحابی ہیں، انہوں نے غزوۂ بدر میں شریک ہو کر بہادری کے خوب جوہر دکھائے، غزوۂ احد اور خندق میں بھی شریک ہوئے، بدر کے دن ان کی تلوار ٹو ٹ گئی تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں کھجور کی ایک ٹہنی عنایت فرمائی تھی جو ان کے ہاتھ میں آتے ہی لوہے کی سفید اور مضبوط ترین تلوار میں تبدیل ہوگئی،یہ اسی تلوارسے لڑتے رہے تاآنکہ اللہ نے ان کے ہاتھوں فتح نصیب فرمائی،یہ بابرکت تلوار ان کے پاس آخر تک رہی تاآنکہ دور صدیقی میں چوالیس برس کی عمر میں مرتدین کے خلاف جہاد کرتے ہوئے خلعت شہادت سے سرفراز ہوئے۔

الحكم على الحديث: أخرجه البخاري:6542
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں