🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

25. الْبَابُ الْأَوَّلُ فِي فَضْلٍ مَكَّةَ
مختلف مقامات کے فضائل کے ابواب باب اول: مکہ مکرمہ کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12598
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْحَمْرَاءِ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ وَاقِفٌ بِالْحَزْوَرَةِ مِنْ مَكَّةَ يَقُولُ لِمَكَّةَ: ”وَاللَّهِ! إِنَّكِ لَأَخْيَرُ أَرْضِ اللَّهِ، وَأَحَبُّ أَرْضِ اللَّهِ.“ فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ر سول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ کے حزورہ مقام پر کھڑے ہو کر مکہ سے مخاطب ہو کر فرمایا: اللہ کی قسم! بیشک تو اللہ کی زمین میں سب سے بہتر اور محبوب ترین جگہ ہے، …۔ آگے سابق روایت کی طرح کے الفاظ ہیں۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْفَضَائِلِ/حدیث: 12598]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، اخرجه الترمذي: 3925، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18716 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18923»

الحكم على الحديث: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12599
عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ”سَيَخْرُجُ أَهْلُ مَكَّةَ، ثُمَّ لَا يَعْمُرُونَهَا أَوْ لَا تُعْمَرُ إِلَّا قَلِيلًا، ثُمَّ تَمْتَلِئُ وَتُبْنَى، ثُمَّ يَخْرُجُونَ مِنْهَا فَلَا يَعُودُونَ فِيهَا أَبَدًا.“
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عنقریب اہل مکہ یہاں سے نکل جائیں گے، پھر اس کے بعد وہ اسے آباد نہیں کرسکیں گے یا یوں فرمایا کہ اس کے بعد وہ آباد نہیں کیا جائے گا، مگر تھوڑا، پھر یہ آباد ہونا شروع ہو گا اور بھر جائے گا اور اس کو تعمیر کیا جائے گا، لیکن اس کے بعد جب لوگ نکل جائیں گے تو وہ کبھی بھی اس کی طرف واپس نہیں آئیں گے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْفَضَائِلِ/حدیث: 12599]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لسوء حفظ ابن لھيعة، اخرجه ابن ابي شيبة في تاريخ المدينة: 1/ 283، والبزار في مسنده: 233، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14735 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14794»

الحكم على الحديث: ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں