الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. الْبَابُ الثَّانِي مَا جَاءَ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَهُوَ مسجد مَكَّةَ
باب دوم: مسجد حرام یعنی مکہ کی مسجد کا تذکرہ
حدیث نمبر: 12600
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ”خَيْرُ مَا رُكِبَتْ إِلَيْهِ الرَّوَاحِلُ مَسْجِدُ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَمَسْجِدِي.“
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جن مقامات کی طرف اونٹوں پر سفر کیا جاتا ہے، ان میں سے سب سے افضل اور بہترین مقامات ابراہیم علیہ السلام کی مسجد اور میری مسجد ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْفَضَائِلِ/حدیث: 12600]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، اخرجه البزار: 1075، وابويعلي: 2266، والنسائي في الكبري: 11347، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14612 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14667»
وضاحت: فوائد: … ابراہیم علیہ السلام کی مسجد سے مراد مسجد ِ حرام ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد سے مراد مسجد ِ نبوی ہے۔
الحكم على الحديث: صحیح
حدیث نمبر: 12601
(وَعَنْهُ أَيْضًا) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ، وَصَلَاةٌ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَفْضَلُ مِنْ مِائَةِ أَلْفِ صَلَاةٍ.“ قَالَ حُسَيْنٌ: فِيمَا سِوَاهُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری اس مسجد میں ادا کی گئی ایک نماز مسجد حرام کے علاوہ باقی مساجد کی ایک ہزار نماز وں سے افضل ہے اور مسجد حرام میں ادا کی گئی ایک نماز باقی مساجد کی ایک لاکھ نماز سے افضل ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْفَضَائِلِ/حدیث: 12601]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن ماجه: 1406، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14694 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14750»
الحكم على الحديث: صحیح
حدیث نمبر: 12602
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ، وَصَلَاةٌ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَفْضَلُ مِنْ مِائَةِ صَلَاةٍ فِي هَذَا.“
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری اس مسجد میں ایک نماز باقی مساجد کی ایک ہزار نمازوں سے افضل ہے، سوائے مسجد ِ حرام کے اورمسجد حرام کی ایک نماز اس مسجد کی سو نمازوں سے افضل ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْفَضَائِلِ/حدیث: 12602]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، اخرجه البزار: 425، وابن حبان: 1620، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16117 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16216»
وضاحت: فوائد: … مسجد نبوی میں ادا کی گئی نماز ایک ہزار نماز سے افضل ہے، اس لیے اس کی سو نمازوں سے مراد ایک لاکھ نماز ہے، اس طرح یہ روایت پچھلی حدیث کے ہم معنی ہی ہے۔
الحكم على الحديث: صحیح