🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

27. الْبَابُ الثَّالِثُ فِيْمَا جَاءَ فِي فَضْلِ زَمْزَمَ
باب سوم: آب زمزم کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12603
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، أَنَّ جِبْرِيلَ لَمَّا رَكَضَ زَمْزَمَ بِعَقِبِهِ جَعَلَتْ أُمُّ إِسْمَاعِيلَ تَجْمَعُ الْبَطْحَاءَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”رَحِمَ اللَّهُ هَاجَرَ أُمَّ إِسْمَاعِيلَ، لَوْ تَرَكَتْهَا لَكَانَتْ مَاءً مَعِينًا.“
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب جبریل علیہ السلام نے زمزم کا پانی نکالنے کے لیے اپنی ایڑی پر زور دیا تو اسماعیل علیہ السلام کی ماں کشادہ وادی (پر بنیری بنا کر) اس کو جمع کرنے لگ گئی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ امِّ اسماعیل ہاجرہ پر رحم فرمائے، اگر وہ اس پانی کو چھوڑ دیتی تو یہ جاری چشمہ ہوتا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْفَضَائِلِ/حدیث: 12603]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، اخرجه ابن حبان: 3713، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21125 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21443»
وضاحت: فوائد: … مائے زمزم انتہائی بابرکت پانی ہے اور حدیث ِ نبوی کی رو سے کھانے سے بھی کفایت کرجاتا ہے، اس پانی کی ابتدا کیسے اور کب ہوئی؟ اس حدیث میں اس سوال کا جواب دیا جارہا ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12604
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”مَاءُ زَمْزَمَ لِمَا شُرِبَ لَهُ.“
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: زمزم کا پانی جس مقصد کے لیے پیا جائے، وہی مقصد پورا ہو جاتا ہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْفَضَائِلِ/حدیث: 12604]
تخریج الحدیث: «حديث محتمل للتحسين، اخرجه ابن ماجه: 3062، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14849 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14910»
وضاحت: فوائد: … زمزم کے پانی کو اللہ تعالیٰ نے انتہائی بابرکت بنایا ہے، یہ ایسا مبارک پانی ہے کہ کھانے سے بھی کفایت کرتا ہے، نیز اس سے ہر قسم کی روحانی اور جسمانی بیماریاں دو ر ہو جاتی ہیں۔

الحكم على الحديث:
حديث محتمل للتحسين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12605
عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”إِنَّهَا مُبَارَكَةٌ إِنَّهَا طَعَامُ طَاعِمٍ.“ (يَعْنِي زَمْزَمَ)
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آب زمزم بابرکت ہے اور کھانے والے کا کھاناہے۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْفَضَائِلِ/حدیث: 12605]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 2473، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21525 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21858»

الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 2473
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں