صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
44. باب فرض الإيمان - ذكر البيان بأن الإيمان بكل ما جاء به المصطفى صلى الله عليه وسلم من الإيمان-
ایمان کے فرض ہونے کا بیان - وضاحت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو کچھ لے کر آئے، اس سب پر ایمان لانا ایمان ہی کا حصہ ہے۔
حدیث نمبر: 174
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ بِالْبَصْرَةِ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، فَشَهِدُوا أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَآمَنَوا بِي وَبِمَا جِئْتُ بِهِ، عَصَمُوا مَنَي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلا بِحَقِّهَا، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ" تَفَرَّدَ بِهِ الدَّرَاوَرْدِيُّ، قَالَهُ الشَّيْخُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ میں اس وقت تک ان کے ساتھ جنگ کرتا رہوں جب تک وہ یہ اعتراف نہ کر لیں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی معبود نہیں ہے، جب وہ اس بات کی گواہی دے دیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور جو کچھ میں لے کر آیا ہوں اس پر ایمان لے آئیں، تو وہ اپنی جان و مال کو مجھ سے محفوظ کر لیں گے، البتہ اسلام کے حق کا معاملہ مختلف ہے اور ان لوگوں کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمے ہوگا۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں دراوردی نامی راوی منفرد ہے، یہ بات شیخ نے بیان کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الإِيمَانِ/حدیث: 174]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2946، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 21، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2248، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 174، 218، 220، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1432، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3090، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2640، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2606، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 71، 3927، والدارقطني فى (سننه) برقم: 892، 1884، وأحمد فى (مسنده) برقم: 68، 8279»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (408): م، وعنده متابع للدراوردي.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم.