🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

57. باب ما جاء في الطاعات وثوابها - ذكر الإخبار عما يجب على المرء من ترك الاتكال على الصالحين في زمانه دون السعي فيما يكدون فيه من الطاعات
اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس بات کی خبر کا ذکر کہ بندے پر لازم ہے کہ وہ اپنے زمانے کے صالحین پر بھروسہ نہ کرے بلکہ طاعات میں خود محنت کرے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 327
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ أَبِي سُفْيَانَ أَخْبَرَتْهَا أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَزِعًا، مُحْمَرًّا وَجْهُهُ، يَقُولُ: " لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ، فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ" وَحَلَّقَ بِأَصْبُعِهِ الإِبْهَامِ وَالَّتِي تَلِيهَا، قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ" .
سیدہ ام حبیبہ بنت ابوسفیان رضی اللہ عنہا، سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا (جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں) سے روایت کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے عالم میں تشریف لائے، آپ کا چہرہ مبارک سرخ تھا اور آپ فرما رہے تھے: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، عربوں کے لیے اس شر (برائی) کی وجہ سے ہلاکت ہے جو قریب آ چکی ہے، آج یاجوج ماجوج کی دیوار میں اتنا سوراخ ہو گیا ہے“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے انگوٹھے اور اس کے ساتھ والی انگلی کا حلقہ بنا کر اشارہ فرمایا۔ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم ہلاک کر دیے جائیں گے جبکہ ہمارے درمیان نیک لوگ موجود ہوں گے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں! جب خباثت (برائی) زیادہ ہو جائے گی“۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ البِرِّ وَالإِحْسَانِ/حدیث: 327]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3346، 3598، 5293، 7059، 7135، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2880، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 327، 6831، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2187، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3953، وأحمد فى (مسنده) برقم: 28056»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (987): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، يونس: هو ابن يزيد الأيلي، وابن وهب: هو عبد الله.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں