صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
109. باب ما جاء في الطاعات وثوابها - ذكر تفضل الله جل وعلا على العامل حسنة بكتبها عشرا والعامل سيئة بواحدة
اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اللہ جل وعلا کے اس فضل کا ذکر کہ وہ ایک نیکی کو دس گنا لکھتا ہے اور برائی کو صرف ایک ہی شمار کرتا ہے۔
حدیث نمبر: 379
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا، قَالَ: " إِذَا تَحَدَّثَ عَبْدِي أَنْ يَعْمَلَ حَسَنَةً، فَأَنَا أَكْتُبُهَا لَهُ حَسَنَةً مَا لَمْ يَعْمَلْ، فَإِذَا عَمِلَهَا، فَأَنَا أَكْتُبُهَا بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا، وَإِذَا تَحَدَّثَ بِأَنْ يَعْمَلَ سَيِّئَةً، فَأَنَا أَغْفِرُهَا مَا لَمْ يَفْعَلْهَا، فَإِذَا فَعَلَهَا، فَأَنَا أَكْتُبُهَا مِثْلَهَا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: جب میرا بندہ یہ سوچتا ہے کہ وہ ایک نیکی کرے گا، تو میں اس کے لیے ایک نیکی لکھ لیتا ہوں جب تک وہ اس پر عمل نہیں کرتا، جب وہ اس پر عمل بھی کر لیتا ہے، تو میں اس کا دس گنا اجر لکھ لیتا ہوں اور جب بندہ یہ سوچتا ہے کہ وہ کوئی گناہ کرے گا، تو جب تک وہ اس کا ارتکاب نہیں کرتا میں اس سے درگزر کرتا ہوں اور جب وہ اس کا ارتکاب کر لیتا ہے، تو میں اسے ایک گناہ کے طور پر لکھتا ہوں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ البِرِّ وَالإِحْسَانِ/حدیث: 379]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 42، 7501، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 128، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 379، 380، 381، 228، 382، 383، 384، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11117، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3073، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7316» «رقم طبعة با وزير 380»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الروض النضير» (955): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين.