🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

309. باب الصحبة والمجالسة - ذكر الخبر الدال على أن تناجي المسلمين بحضرة اثنين جائز
دوستی اور بیٹھک (ہم نشینی) کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ دو افراد کی موجودگی میں سرگوشی کرنا جائز ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 582
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: كُنْتُ أَنَا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عِنْدَ دَارِ خَالِدِ بْنِ عُقْبَةَ الَّتِي بِالسُّوقِ، فَجَاءَ رَجُلٌ يُرِيدُ أَنْ يُنَاجِيَهُ، وَلَيْسَ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَحَدٌ غَيْرِي وَغَيْرُ الرَّجُلِ الَّذِي يُرِيدُ أَنْ يُنَاجِيَهُ، فَدَعَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَجُلا، حَتَّى كُنَّا أَرْبَعَةً، فقَالَ لِي وَلِلرَّجُلِ الَّذِي دَعَا، اسْتَرْخِيَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " لا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ وَاحِدٍ" .
عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، خالد بن عقبہ کے بازار میں موجود گھر کے پاس موجود تھے، وہاں ایک شخص آیا اور اس نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ سرگوشی میں کوئی بات کرنا چاہی، اس وقت سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ میرے علاوہ اور اس شخص کے علاوہ اور کوئی نہیں تھا جو ان کے ساتھ سرگوشی میں بات کرنا چاہتا تھا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک اور شخص کو بلوایا، یہاں تک کہ ہم چار افراد ہو گئے، تو انہوں نے مجھے اور جس شخص کو انہوں نے بلوایا تھا اسے یہ کہا: کہ تم دونوں پرے ہو جاؤ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دو آدمی ایک کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی میں بات نہ کریں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ البِرِّ وَالإِحْسَانِ/حدیث: 582]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 911، 6269، 6270، 6288، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2177، 2183، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3623، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1820، 1822، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 580، 581، 582، 584، 586، 587، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1091، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4828، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2749، 2750، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2695، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3776، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4536» «رقم طبعة با وزير 581»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» -أيضا-. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں