صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
130. باب قراءة القرآن - ذكر تفضل الله جل وعلا على صفيه صلى الله عليه وسلم بكل مسألة سأل بها التخفيف عن أمته في قراءة القرآن بدعوة مستجابة
قرآن کی تلاوت کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر اس سوال میں فضل کیا جو انہوں نے اپنی امت کے لیے قرآن کی قرأت میں تخفیف کے لیے مانگا، مستجاب دعا کے ساتھ
حدیث نمبر: 740
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا فِي الْمَسْجِدِ، فَدَخَلَ رَجُلٌ فَقَرَأَ قِرَاءَةً أَنْكَرْتُهَا عَلَيْهِ، ثُمَّ دَخَلَ آخَرُ فَقَرَأَ قِرَاءَةً سِوَى قِرَاءَةِ صَاحِبِهِ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلاةَ دَخَلا جَمِيعًا، عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ هَذَا قَرَأَ قِرَاءَةً أَنْكَرْتُهَا عَلَيْهِ، ثُمَّ قَرَأَ الآخَرُ قِرَاءَةً سِوَى قِرَاءَةِ صَاحِبِهِ، فَقَالَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اقْرَآ"، فَقَرَآ، فَقَالَ:" أَحْسَنْتُمَا، أَوْ، قَالَ: أَصَبْتُمَا"، قَالَ: فَلَمَّا، قَالَ لَهُمَا الَّذِي قَالَ، كَبُرَ عَلَيَّ، فَلَمَّا رَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا غَشِيَنِي، ضَرَبَ فِي صَدْرِي، فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى رَبِّي فَرَقًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أُبَيّ، إِنَّ رَبِّي أَرْسَلَ إِلَيَّ: أَنِ اقْرَأِ الْقُرْآنَ عَلَى حَرْفٍ، فَرَدَدْتُ عَلَيْهِ: أَنْ هَوِّنْ عَلَى أُمَّتِي مَرَّتَيْنِ، فَرَدَّ عَلَيَّ: أَنِ اقْرَأْهُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، وَلَكَ بِكُلِّ رَدَّةٍ رَدَدْتُهَا مَسْأَلَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَقُلْتُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لأُمَّتِي، ثُمَّ أَخَّرْتُ الثَّانِيَةَ إِلَى يَوْمٍ يَرْغَبُ إِلَيَّ فِيهِ الْخَلْقُ حَتَّى أَبَرَّهُمْ" .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں بیٹھا ہوا تھا ایک شخص اندر آیا اس نے قرأت کرنا شروع کی۔ مجھے اس کی قرآءت نامانوس لگی پھر ایک اور شخص آیا اس نے اپنے اس ساتھی سے کچھ مختلف قرآءت کی پھر اس نے نماز مکمل کر لی، پھر وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس شخص نے اس طریقے کے مطابق قرآءت کی ہے، جو مجھے نامانوس لگا ہے، پھر دوسرے شخص نے اپنے ساتھی سے مختلف طریقے سے قرآءت کی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں سے فرمایا تم لوگ تلاوت کرو۔ انہوں نے تلاوت کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں نے اچھی تلاوت کی ہے۔ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ٹھیک تلاوت کی ہے راوی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو یہ بات کہی، تو مجھے یہ بات بہت گراں گزری جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ چیز ملاحظہ کی کہ جو میرے ذہن میں آئی ہے، تو آپ نے میرے سینے پر ہاتھ مارا، تو مجھے یوں لگا جیسے میں اس وقت اپنے پروردگار کی طرف دیکھ رہا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابی! بیشک میرے پروردگار نے مجھے پیغام بھجوایا ہے کہ تم ایک حرف کے مطابق قرآن کی تلاوت کرو، تو میں نے دو مرتبہ اس کی بارگاہ میں یہ درخواست کی کہ وہ میری امت کو آسانی فراہم کرے، تو اس نے مجھے یہ حکم دیا کہ تم سات حروف کے مطابق اس کی تلاوت کر سکتے ہو اور تم نے ہر مرتبہ جو دوبارہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس کے عوض میں، میں تمہیں قیامت کے دن سوال کرنے (یعنی شفاعت کرنے کا مرتبہ) عطا کرتا ہوں۔ میں نے درخواست کی اے میرے پروردگار! تو میری امت کی مغفرت کر دے پھر میں نے دوسری دعا کو اس دن کے لئے مؤخر کر دیا ہے، جس دن مخلوق کو اس کی ضرورت ہو گی، یہاں تک کہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو بھی اس کی ضرورت) ہو گی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الرَّقَائِقِ/حدیث: 740]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 820، 821، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 737، 738، 740، 742، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 938، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1477، 1478، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21478» «رقم طبعة با وزير 737»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1328): م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين. أبو خيثمة: هو زهير بن حرب، ومحمد بن عُبيد: هو الطنافسي.
حدیث نمبر: 741
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ الْقَارِي ، أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، فَقَرَأَ سُورَةَ الْفُرْقَانِ عَلَى غَيْرِ مَا أَقْرَؤُهَا، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْرَأَنِيهَا، فَكِدْتُ أَنْ أَعْجَلَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَمْهَلْتُ حَتَّى انْصَرَفَ، ثُمَّ لَبَّبْتُهُ بِرِدَائِهِ، فَجِئْتُ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: إِنِّي سَمِعْتُ هَذَا يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ عَلَى غَيْرِ مَا أَقْرَأْتَنِيهَا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اقْرَأْ"، فَقَرَأَ الْقِرَاءَةَ الَّتِي سَمِعْتُهُ يَقْرَأُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَكَذَا أُنْزِلَتْ"، ثُمَّ قَالَ لِي:" اقْرَأْ"، فَقَرَأْتُ، فَقَالَ:" هَكَذَا أُنْزِلَتْ، إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ، فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ" .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ہشام بن حکیم کو تلاوت کرتے ہوئے سنا وہ سورۃ فرقان اس سے مختلف طریقے سے پڑھ رہے تھے جس طریقے سے میں پڑھتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود، مجھے یہ سورہ پڑھنی سکھائی تھی۔ پہلے میں ان پر حملہ کرنے لگا، لیکن پھر میں کچھ ٹھہر گیا جب انہوں نے نماز مکمل کر لی، تو میں نے انہیں ان کی چادر سے پکڑا اور انہیں ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے عرض کی: میں نے اس شخص کو سورۃ فرقان کی قرأت اس طریقے سے مختلف طور پر کرتے ہوئے سنا ہے، جو آپ نے مجھے پڑھنا سکھایا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم تلاوت کرو انہوں نے اسی طریقے کے مطابق قرأت کی جس طریقے سے میں نے انہیں سنا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ آیت اسی طرح نازل ہوئی ہے، پھر آپ نے مجھ سے فرمایا: تم تلاوت کرو میں نے قرأت کی، تو آپ نے فرمایا: یہ اسی طرح نازل ہوئی ہے۔ بیشک یہ قرآن سات حروف پر نازل ہوا ہے اس میں سے جو تمہیں آسان لگے اس کے مطابق تلاوت کر لو۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الرَّقَائِقِ/حدیث: 741]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2419، 4992، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 818، 818، ومالك فى (الموطأ) برقم: 689،وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 741، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 935، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1475، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2943، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4055، وأحمد فى (مسنده) برقم: 160» «رقم طبعة با وزير 738»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1325): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين.