🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

145. باب قراءة القرآن - ذكر الإخبار عن اقتصار المرء على قراءة القرآن كله في كل سبع
قرآن کی تلاوت کا بیان - اس بات کی اطلاع کہ آدمی کا ہر سات دن میں قرآن مکمل پڑھنے پر اقتصار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 756
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ حَكِيمِ بْنِ صَفْوَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: جَمَعْتُ الْقُرْآنَ فَقَرَأْتُ بِهِ فِي لَيْلَةٍ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " اقْرَأْهُ فِي كُلِّ شَهْرٍ"، قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَعْنِي أَسْتَمْتِعْ مِنْ قُوَّتِي وَمِنْ شَبَابِي، فَقَالَ:" اقْرَأْهُ فِي كُلِّ عِشْرِينَ"، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَعْنِي أَسْتَمْتِعْ مِنْ قُوَّتِي وَمِنْ شَبَابِي، قَالَ:" اقْرَأْهُ فِي عَشْرٍ"، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَعْنِي أَسْتَمْتِعْ مِنْ قُوَّتِي وَمِنْ شَبَابِي، قَالَ:" اقْرَأْهُ فِي سَبْعٍ"، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَعْنِي أَسْتَمْتِعْ مِنْ قُوَّتِي وَمِنْ شَبَابِي، فَأَبَى .
سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نے قرآن کو جمع کیا اور ایک ہی رات میں اس کی تلاوت کر لی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم مہینے میں پورے قرآن کی تلاوت کیا کرو۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے موقع دیجئے کہ میں اپنی قوت اور جوانی سے فائدہ حاصل کر لوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بیس دن میں پورے قرآن کی تلاوت کر لیا کرو۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے موقع دیجئے کہ میں اپنی قوت اور جوانی سے فائدہ حاصل کر لوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دس دن میں اس کی تلاوت کر لیا کرو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے موقع دیجئے کہ میں اپنی قوت اور جوانی سے فائدہ حاصل کر لوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سات دن میں اس کی تلاوت کر لیا کرو۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ مجھے موقع دیجئے کہ میں اپنی قوت اور جوانی سے فائدہ حاصل کر لوں، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری اس بات کو تسلیم نہیں کیا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الرَّقَائِقِ/حدیث: 756]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 753»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (255): ق نحوه.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
ابن جريج مدلس، وقد عنعن، ولكن صرح في الرواية الآتية بالسماع، فانتفت شبهة تدليسه، ويحيى بن حكيم بن صفوان ذكرد المؤلف في «الثقات» 5/ 522 وترجمه ابن أبي حاتم 9/ 134 فلم يذكر فيه جرحا ولا تعديلا.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں