🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

238. باب الأذكار - ذكر الكلمات التي إذا قالها المرء المسلم صدقه ربه جل وعلا عليها
اذکار کا بیان - اس کلمات کا ذکر کہ اگر مسلمان آدمی انہیں کہے تو اس کا رب جل وعلا اسے ان پر صادق کرتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 851
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، وأبى هريرة ، قَالا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا قَالَ الْعَبْدُ: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، صَدَّقَهُ رَبُّهُ، قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي، لا إِلَهَ إِلا أَنَا، وَأَنَا أَكْبَرُ. وَإِذَا قَالَ: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ، صَدَّقَهُ رَبُّهُ، قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي، لا إِلَهَ إِلا أَنَا وَحْدِي. وَإِذَا قَالَ: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ لا شَرِيكَ لَهُ، صَدَّقَهُ رَبُّهُ، قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي، لا إِلَهَ إِلا أَنَا لا شَرِيكَ لِي. وَإِذَا قَالَ: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ لَهُ الْمُلْكُ، صَدَّقَهُ رَبُّهُ، قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي، لا إِلَهَ إِلا أَنَا، لِيَ الْمُلْكُ وَلِيَ الْحَمْدُ. وَإِذَا قَالَ: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ، صَدَّقَهُ رَبُّهُ، قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي، لا إِلَهَ إِلا أَنَا، وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِي" .
سیدنا ابوسعید خدری اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بندہ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ» پڑھتا ہے، تو پروردگار اس کی تصدیق بیان کرتا ہے: ”اس نے سچ کہا، میرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میں سب سے بڑا ہوں۔“ جب بندہ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ» پڑھتا ہے، تو اس کا پروردگار اس کی تصدیق کرتے ہوئے فرماتا ہے: ”اس نے سچ کہا، میرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، صرف میں معبود ہوں۔“ اور جب بندہ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» کہتا ہے، تو اس کا پروردگار اس کی تصدیق کرتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا، میرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میرا کوئی شریک نہیں ہے۔“ جب بندہ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ» پڑھتا ہے، تو اس کا پروردگار اس کی تصدیق کرتے ہوئے فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا، میرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، بادشاہی میرے لیے ہے اور حمد میرے لیے مخصوص ہے۔“ اور بندہ جب «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ» پڑھتا ہے، تو اس کا پروردگار اس کی تصدیق کرتے ہوئے فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا، میرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میری مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔““ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الرَّقَائِقِ/حدیث: 851]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 851، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9774، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3430، 3430 م، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3794، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 2958، والطبراني فى (الصغير) برقم: 234» «رقم طبعة با وزير 848»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «المشكاة» (2310 / التحقيق الثاني)، «الصحيحة» (1390). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، رجاله ثقات رجال الشيخين غير الأغر فمن رجال مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں