صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
322. باب النجاسة وتطهيرها - ذكر العلة التي من أجلها أهوى المصطفى صلى الله عليه وسلم إلى حذيفة
نجاست اور اس کے پاک کرنے کا بیان - اس وجہ کا ذکر کہ جس کی بنا پر مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے حذیفہ کی طرف اشارہ کیا
حدیث نمبر: 1370
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا لَقِيَ الرَّجُلُ مِنْ أَصْحَابِهِ مَسَحَهُ وَدَعَا لَهُ، قَالَ: فَرَأَيْتُهُ يَوْمًا بُكْرَةً، فَحِدْتُ عَنْهُ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ حِينَ ارْتَفَعَ النَّهَارُ، فَقَالَ:" إِنِّي رَأَيْتُكَ فَحِدْتَ عَنِّي"، فَقُلْتُ: إِنِّي كُنْتُ جُنُبًا، فَخَشِيتُ أَنْ تَمَسَّنِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْمُسْلِمَ لا يَنْجُسُ" .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنے اصحاب میں سے جب بھی کسی شخص کے ساتھ ملاقات ہوتی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر ہاتھ پھیرتے تھے اور اسے دعا دیا کرتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے صبح کے وقت دیکھا تو ایک طرف ہٹ گیا، پھر دن چڑھ جانے کے بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہیں دیکھا تھا کہ تم (مجھے دیکھ کر) ایک طرف ہٹ گئے تھے“، میں نے عرض کی: میں اس وقت جنابت کی حالت میں تھا، مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسی حالت میں مجھے مس نہ کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسلمان نجس نہیں ہوتا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1370]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 372، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1258، 1369، 1370، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 267، وأبو داود فى (سننه) برقم: 230، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 535، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 924، وأحمد فى (مسنده) برقم: 23736» «رقم طبعة با وزير 1367»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مكرر (1255). تنبيه!! رقم (1255) = (1258) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما. جرير: هو ابن عبد الحميد الضبي، والشيبانب: هو أبو إسحاق، وأبو بردة: هو ابن أبي موسى الأشعري. وهو مكرر (1258) وتقدم تخريجه هناك.