صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
50. باب مواقيت الصلاة - ذكر الخبر الدال على أن المصطفى صلى الله عليه وسلم كان يغلس بصلاة الصبح
نماز کے اوقات کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی نماز کو اندھیرے میں پڑھتے تھے
حدیث نمبر: 1497
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ ، بِفَمِ الصُّلْحِ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" أُتِيَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ بِسَحُورٍ، فَلَمْا فَرَغَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ سُحُورِهِ، قَامَ إِلَى صَلاةِ الصُّبْحِ" ، قُلْنَا لأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: كَمْ كَانَ بَيْنَ فَرَاغِهِ مِنْ سُحُورِهِ، وَحِينَ دَخَلَ فِي صَلاتِهِ؟ قَالَ:" قَدْرُ مَا يَقْرَأُ الرَّجُلُ خَمْسِينَ آيَةً".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی خدمت میں سری کا کھانا پیش کیا گیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سحری کر کے فارغ ہوئے، تو آپ صبح کی نماز کے لئے اٹھ گئے۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا ان حضرات کے سحری سے فارغ ہونے اور فجر کی نماز کا آغاز کرنے کے درمیان کتنا فرق تھا، تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جتنی دیر میں کوئی شخص پچاس آیات کی تلاوت کرتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1497]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 1495»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح سنن ابن ماجه» (1694): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم