صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
87. باب مواقيت الصلاة - ذكر البيان بأن قوله صلى الله عليه وسلم ما ينتظرها أحد من أهل الأرض غيركم أراد به من أهل الأديان غيركم
نماز کے اوقات کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول "اس کا کوئی زمین والوں میں سے تمہارے علاوہ انتظار نہیں کرتا" سے مراد تمہارے علاوہ اہل ادیان ہیں
حدیث نمبر: 1536
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: مَكَثْنَا ذَاتَ لَيْلَةٍ نَنْتَظِرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعِشَاءِ الآخِرَةِ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا حِينَ ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ، أَوْ بَعْدَهُ، فَقَالَ حِينَ خَرَجَ:" إِنَّكُمْ تَنْتَظِرُونَ صَلاةً، مَا يَنْتَظِرُهَا أَهْلُ دِينٍ غَيْرُكُمْ، وَلَوْلا أَنْ تَثْقُلَ عَلَى أُمَّتِي لَصَلَّيْتُ بِهِمْ هَذِهِ الصَّلاةَ هَذِهِ السَّاعَةَ"، قَالَ: ثُمَّ أَمَرَ الْمُؤَذِّنَ فَأَقَامَ، ثُمَّ صَلَّى .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دن ہم عشاء کی نماز کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کرتے رہے۔ آپ اس وقت ہمارے پاس تشریف لائے جب ایک تہائی رات گزر چکی تھی یا شاید اس کے کچھ بعد کی بات ہے، جب آپ تشریف لائے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ نماز کا انتظار کر رہے ہو تمہارے علاوہ کسی بھی دین کے ماننے والے اس کا انتظار نہیں کر رہے، اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ یہ بات میری امت کے لئے مشکل ہو گی تو میں انہیں یہ نماز اس گھڑی میں پڑھاتا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر آپ نے مؤذن کو حکم دیا انہوں نے اقامت کہی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1536]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 1534»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (448): م، خ نحوه.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما.