صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
271. باب فضل الصلوات الخمس - ذكر تساقط الخطايا عن المصلي بركوعه وسجوده
پانچ نمازوں کا فضیلت کا بیان - نمازی کے رکوع اور سجدے سے گناہوں کے گرنے کا ذکر
حدیث نمبر: 1734
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ صَالِحٍ ، يُحَدِّثُ عَنِ الْعَلاءِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، رَأَى فَتًى وَهُوَ يُصَلِّي قَدْ أَطَالَ صَلاتَهُ، وَأَطْنَبَ فِيهَا، فَقَالَ: مَنْ يُعْرَفُ هَذَا؟ فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا. فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : لَوْ كُنْتُ أَعْرِفُهُ، لأَمَرْتُهُ أَنْ يُطِيلَ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، فإني سمعت النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا قَامَ يُصَلِّي، أُتِيَ بِذُنُوبِهِ، فَوَضَعَتْ عَلَى رَأْسِهِ، أَوْ عَاتِقِهِ، فَكُلَّمَا رَكَعَ أَوْ سَجَدَ، تَسَاقَطَتْ عَنْهُ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے۔ انہوں نے ایک شخص کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا۔ اس نے طویل نماز ادا کی تھی اور اس کو خوب کھینچا تھا۔ سیدنا عبداللہ نے دریافت کیا کون شخص اسے جانتا ہے، تو ایک صاحب نے جواب دیا: میں، سیدنا عبداللہ نے فرمایا: اگر میں اسے جانتا ہوتا تو میں اسے ہدایت کرتا کہ یہ رکوع اور سجدہ طویل کرے کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا۔ ”بندہ جب کھڑا ہو کر نماز ادا کرتا ہے، تو اس کے گناہ لائے جاتے ہیں اور وہ اس کے سر یا کندھے پر رکھ دیئے جاتے ہیں اور جب وہ رکوع یا سجدہ میں جاتا ہے، تو وہ اس سے گر جاتے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1734]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 1731»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح لغيره - لكن من حديث عبد الله بن عمر - «الصحيحة» (1398).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح رجاله ثقات إلا أن العلاء بن حارث قد اختلط، لكنه متابع.