🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

565. باب الإمامة والجماعة - فصل في فضل الجماعة - ذكر السبب الذي من أجله قال صلى الله عليه وسلم أنطاك الله ذلك
امام اور جماعت - جماعت کے بارے میں بیان - اس وجہ کا ذکر جس کی بنا پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ نے تمہیں یہ دیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2041
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ: كَانَ رَجُلٌ لا أَعْلَمُ رَجُلا مِنَ النَّاسِ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ مِمَّنْ يُصَلِّي الْقِبْلَةَ أَبْعَدَ جِوَارًا مِنَ الْمَسْجِدِ مِنْ ذَلِكَ الرَّجُلِ، قَالَ: قُلْتُ لَوْ أَنَّكَ اشْتَرَيْتَ حِمَارًا تَرْكَبُهُ فِي الظَّلْمَاءِ، أَوِ الرَّمْضَاءِ؟ فَقَالَ: فَنَمَا الْحَدِيثُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهُ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَرَدْتُ أَنْ يُكْتَبَ لِي إِقْبَالِي إِذَا أَقْبَلْتُ إِلَى الْمَسْجِدِ وَرُجُوعِي إِذَا رَجَعْتُ. قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَعْطَاكَ اللَّهُ ذَلِكَ أَجْمَعَ، أَنْطَاكَ اللَّهُ مَا احْتَسَبْتَ أَجْمَعَ" .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک ایسا شخص تھا، میرے علم کے مطابق اہل قبلہ (مسلمانوں) میں سے کسی کا گھر مسجد سے اس کے گھر سے زیادہ دور نہیں تھا۔ سیدنا ابی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اس سے کہا: ”کاش تم ایک گدھا خرید لو جس پر سوار ہو کر تم اندھیری رات یا گرمی کے موسم میں آیا کرو (تو یہ مناسب ہو گا)۔“ راوی کہتے ہیں کہ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے اس بارے میں دریافت کیا تو اس نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! میں یہ چاہتا ہوں کہ جب میں مسجد کی طرف آؤں تو میرا آنا اور جب میں واپس جاؤں تو میرا واپس جانا نوٹ کیا جائے (یعنی اس کا اجر و ثواب مجھے ملے)، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یہ ساری چیز تمہیں عطا کرے گا، تم نے جو ثواب کی امید رکھی ہے، یہ سب اجر و ثواب اللہ تعالیٰ تمہیں عطا کرے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2041]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 663، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 450، 1500، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2040، 2041، وأبو داود فى (سننه) برقم: 557، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21605» «رقم طبعة با وزير 2039»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين، أبو خيثمة: هو زهير بن حرب، وجرير: هو ابن عبد الحميد.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں