Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

782. باب ما يكره للمصلي وما لا يكره - ذكر الزجر عن أن يصلي المرء وهو غارز ضفرته في قفاه
نماز کے دوران ناپسندیدہ اور ناپسندیدہ نہ ہونے والے اعمال کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ آدمی اپنی چوٹی کو اپنی گردن کے پیچھے ڈال کر نماز پڑھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2279
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ رَأَى أَبَا رَافِعٍ مَوْلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يُصَلِّي غَرَزَ ضَفِيرَتَهُ فِي قَفَاهُ، فَحَلَّهَا أَبُو رَافِعٍ، فَالْتَفَتَ الْحَسَنُ إِلَيْهِ مُغْضَبًا، فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ: أَقْبِلْ عَلَى صَلاتِكَ وَلا تَغْضَبْ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" ذَلِكَ كِفْلُ الشَّيْطَانِ" ، يَقُولُ: مَقْعَدُ الشَّيْطَانِ، يَعْنِي مَغْرَزَ ضَفْرَتِهِ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى هُوَ عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، أَخُو أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى".
سعید بن ابوسعید مقبری اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں۔ انہوں نے سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کو دیکھا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے۔ ایک مرتبہ سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما نماز ادا کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے بالوں کو گدی پر باندھا ہوا تھا تو سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے ان بالوں کو کھول دیا۔ سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ غصے کے عالم میں ان کی طرف متوجہ ہوئے، تو سیدنا ابورافع نے کہا: آپ اپنی نماز جاری رکھیئے اور غصہ نہ کیجئے کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔ یہ شیطان کا حصہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں (یا سیدنا ابورافع نے یہ فرمایا) یہ شیطان کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ یعنی وہ جگہ جہاں بال باندھے گئے تھے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) عمران بن موسیٰ نامی راوی عمران بن موسیٰ بن عمرو بن سعید العاص ہے۔ یہ ایوب بن موسیٰ کا بھائی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2279]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 2276»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن - «صحيح أبي داود» (653). * [يَقُولُ: ذَلِكَ كِفْلُ الشَّيْطَانِ] قال الشيخ: سقطت من الأصل، واستدركتها من «الموارد»، وابن خزيمة؛ فإنه من طريقه أخرجه المؤلف.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن، عمران بن موسى ذكره المؤلف في «ثقاته»، ولم يذكر فيه ابن أبي حاتم جرحاً ولا تعديلاً، وروى عنه اثنان، وأخرج حديثه أبو داود والترمذي وابن خزيمة في "صحيحه"، وباقي رجال السند ثقات رجال الشيخين، حجاج: هو ابن محمد المصيصي الأعور
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں