🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

7. باب فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: {هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ}:
باب: اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا: «هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ» ”یہ دو جھگڑا کرنے والے (گروہ) ہیں جنہوں نے جھگڑا کیا اپنے رب کے بارے میں“۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 3033 ترقیم شاملہ: -- 7562
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يُقْسِمُ قَسَمًا إِنَّ " هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ سورة الحج آية 19 إِنَّهَا نَزَلَتْ فِي الَّذِينَ بَرَزُوا يَوْمَ بَدْرٍ حَمْزَةُ، وَعَلِيٌّ، وَعُبَيْدَةُ بْنُ الْحَارِثِ، وَعُتْبَةُ، وَشَيْبَةُ ابْنَا رَبِيعَةَ، وَالْوَلِيدُ بْنُ عُتْبَةَ "،
ہشیم نے ابوہاشم سے، انہوں نے ابومجلز سے اور انہوں نے قیس بن عباد سے روایت کی، کہا: میں نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کو قسم کھا کر کہتے ہوئے سنا: «هَٰذَانِ خَصْمَانِ ٱخْتَصَمُوا۟ فِى رَبِّهِمْ» [سورہ الحج: 19] یہ دو جھگڑنے والے ہیں جنھوں نے اپنے رب کے معاملے میں جھگڑا کیا۔ان لوگوں کے متعلق نازل ہوئی جنھوں نے بدر کے دن مبارزت (رو در رو سیدھی لڑائی) کی: حضرت حمزہ، علی اور عبیدہ بن حارث رضی اللہ عنہم اور (دوسری طرف سے) ربیعہ کے دو بیٹے: عتبہ اور شیبہ اور عتبہ کا بیٹا ولید۔ [صحيح مسلم/كِتَاب التَّفْسِيرِ/حدیث: 7562]
قیس بن عباد رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے ابوذر رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ پورے زور سے قسم اٹھا کر کہتے تھے کہ ﴿هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ﴾ یہ دو جھگڑنے والے ہیں جنہوں نے اپنے رب کے معاملے میں جھگڑا کیا [سورة الحج: 19] ، یہ آیت ان لوگوں کے بارے میں اتری جنہوں نے بدر کے دن مبارزت میں حصہ لیا: حمزہ، علی، عبیدہ بن حارث، اور ربیعہ کے بیٹے عتبہ، شیبہ اور ولید بن عتبہ۔ [صحيح مسلم/كِتَاب التَّفْسِيرِ/حدیث: 7562]
ترقیم فوادعبدالباقی: 3033
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 3033 ترقیم شاملہ: -- 7563
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ . ح وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ جَمِيعًا، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يُقْسِمُ لنَزَلَتْ هذَانِ خَصْمَانِ بِمِثْلِ حدِيثِ هُشَيْمِ.
سفیان نے ابوہاشم سے، انہوں نے ابومجلز سے، انہوں نے قیس بن عباد سے روایت کی، کہا: میں نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کو قسم کھا کر کہتے ہوئے سنا: «هَٰذَانِ خَصْمَانِ» [سورہ الحج: 19] یہ آیت نازل ہوئی۔ (آگے) ہشیم کی حدیث کے مانند ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب التَّفْسِيرِ/حدیث: 7563]
قیس بن عباد رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ قسم اٹھا کر کہتے تھے کہ یہ ﴿هَذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوا فِي رَبِّهِمْ﴾ [سورة الحج: 19] جھگڑنے والے دو گروہ (انہی کے بارے میں نازل ہوئی ہے)، آگے مذکورہ بالا حدیث ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب التَّفْسِيرِ/حدیث: 7563]
ترقیم فوادعبدالباقی: 3033
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں