صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
1066. فصل في قيام الليل - ذكر الاكتفاء لقائم الليل بقراءة آخر سورة البقرة إذا عجز عن غيره
قیام الليل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ رات کے قیام کے لیے سورہ بقرہ کے آخر کی آیات پڑھنا کافی ہے اگر وہ اس سے زیادہ پڑھنے سے عاجز ہو
حدیث نمبر: 2575
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، وَسُلَيْمَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ قَرَأَ الآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي لَيْلَةٍ كَفَتَاهُ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، ثُمَّ لَقِيَ أَبَا مَسْعُودٍ فِي الطَّوَافِ فَسَأَلَهُ، فَحَدَّثَهُ بِهِ.
سیدنا ابومسعود رضی الله عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص رات کے وقت سورۃ بقرہ کی آخری دو آیات کی تلاوت کر لیتا ہے یہ دونوں اس کے لیے کافی ہوتی ہیں۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) عبدالرحمن بن یزید نے یہ روایت علقمہ کے حوالے سے سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے سنی ہے۔ پھر ان کی ملاقات سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ طواف کے دوران ہوئی۔ انہوں نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا۔ تو سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے انہیں یہ حدیث بیان کر دی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2575]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 2566»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: ق - مضى (778). تنبيه!! رقم (778) = (781) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما